سہ فریقی ٹی 20 سیریز: پاکستان نے بنگلا دیش کو 21 رنز سے شکست دے دی
پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ٹی 20 سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو رنز سے شکست دے دی۔ 168 رنز کے تعاقب میں ٹیم بنگلا دیش صرف 146 رنز اسکور بنا پائی۔ بنگلا دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے صابر رحمان اور مہدی حسن نے اننگز کا آغاز کیا ، اور اسکور کو چار اوورز میں 25 رنز تک لے گئے ، اس موقع پر مہدی حسن 11 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
کرتار پور میں پاکستان اور بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی یادگار ملاقات
پی سی بی کے ”راجہ“مڈل آرڈر کی ناکامی سے متعلق سوال پر غصے میں آگئے
بنگلادیش کی دوسری وکٹ 37 کے مجموعی اسکور پر گری جب صابر رحمان 18 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
تیسری اور چوتھی وکٹ کی شرکت میں بنگلا دیشی بلے بازوں نے اچھا اسٹینڈ دیا اور اسکور کو 87 رنز پر لے گئے اس موقع پر بلے باز لٹن داس آؤٹ ہو گئے انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کیا اور 36 رنز اسکور بنائے۔ مصدق حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عفیق حسین تھے انہوں نے 23 گیندوں کا سامنا کیا اور 25 رنز اسکور کیے۔ بنگلا دیش کی چھٹی وکٹ 101 رنز پر گری ، جبکہ 7ویں اور 8 ویں وکٹیں 119 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔
باؤلنگ پاکستان
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جبکہ شاہنواز دھانی ، حارث رؤف اور شاداب خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل ٹیم پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان ایک بار پھر شاندار اننگز کی بدولت بنگلادیش کو 168 رنز ٹارگٹ دیا تھا ۔ محمد رضوان نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار 78 رنز بنائے تھے۔
ٹیم پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز اسکور بنائے تھے اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 168 کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلے پاور پلے میں اچھے کھیل مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ کے چاروں جانب خوبصورت شارٹس کھیلے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 52 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 25 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔
شان مسعود اور محمد رضوان نے کھیل کو آگے بڑھایا اور اسکور کو 94 پر لے گئے اس موقع پر شان مسعود بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، انہوں نے انہوں نے 22 گیندوں پر 32 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
حیدر علی نے چھ گیندوں پر 6 رنز بنائے ، افتخار احمد نے 8 گیندوں کا سامنا اور 13 رنز اسکور بنائے ، آصف علی 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر تھک گئے جبکہ محمد نواز 5 گیندوں پر 8 بنا کر ناٹ آؤٹ ہورہے اور محمد رضوان 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ٹوئنٹی 20 سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نور الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے باؤلنگ کرنے کا انتخاب کیا۔
آج کے میچ میں کچھ سفروں دشواریوں کی وجہ سے ٹیم کو بنگلا دیش کو کپتان کپتان شکیب الحسن دستیاب نہیں تھے۔ جب کہ پاکستان نے ایک بار پھر مڈل آرڈر میں حیدر علی کو موقع دیا ہے۔
پلیئنگ الیون:
ٹیم بنگلہ دیش: صابر رحمان، مہدی حسن میراز، عفیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، نورالحسن (سی)، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، نسیم احمد۔
ٹیم پاکستان: کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہنواز دہانی









