پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ کا نیا ستارہ ایمل خان سامنے لے آئی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سےمتعارف کرائی گئی پاکستان جونیئر لیگ ( پی جے ایل) قومی کرکٹ کیلیے ثمر آور ثابت ہونے لگی،قومی جونیئر لیگ میں کئی نئے ستارے سامنے آگئے۔
پی سی بی کے”راجہ “ رمیز راجہ نے پی جے ایل میں سامنے والے اسپیڈ اسٹار ایمل خان کی تباہ کن بولنگ کی وڈیو شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
سہ فریقی ٹی 20 سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
محمد رضوان کی کرائسٹ چرچ کی مسجد میں درس کی وڈیوز وائرل
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے شیئر کردہ وڈیو میں پی جے ایل میں مردان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر ایمل خان کو مخالف ٹیموں کیخلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Aimal Khan , one amongst many super talents featuring at #PJL pic.twitter.com/uhpjUAsMlK
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 10, 2022
وڈیو میں ایمل خان ان سوئنگ ، آؤٹ اور یارکرز پر مخالف بلے بازوں کی گلیاں اڑاتے، ایل بی ڈبلیو اور کیچ آؤٹ کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایمل خان پی جے ایل میں نمایاں ہونے والے کئی سپر ٹیلنٹ میں سے ایک ہے۔









