شاہین شاہ آفریدی صحت یاب، ہفتے کو قومی اسکواڈ جوائن کرلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھنٹے کی تکلیف سے مکمل صحت یاب ہوگئے۔

پی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی کے ایڈوائزری پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022 میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ کا نیا ستارہ ایمل خان سامنے لے آئی

کیویز کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر ہیینڈل پر انگلینڈ کے ری ہیبلی ٹیشن سینٹر میں شاہین شاہ آفریدی کی پورے ردھم کے ساتھ گیند بازی کی وڈیو بھی جاری کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو ان کی فٹنس کی بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس وڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمد للہ بے شک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، انہوں نے شائقین سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ شروع کرنے کیلیے انتظار نہیں کرسکتا۔

پی سی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہےکہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورزکرارہے ہیں،وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے پسندیدہ کھیل سے دور رہنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، اس دوران وہ کئی دلچسپ اور سنسنی خیز میچز نہیں کھیل سکے۔

فاسٹ بولرکا  کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے 6 سے 8 اوورز پھینک رہے ہیں، بلاشبہ وہ نیٹ میں بولنگ اور بیٹنگ کررہے ہیں مگر میچ انوائر منٹ کا کوئی نعمل البدل نہیں اور وہ اس ماحول میں واپسی کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا مگر ایک پیشہ ور کھلاڑی کی طرح وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ہیں اور حقیقت یہی ہے کہ وہ اب خودکو بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، اب صرف انتظار ہے تو اس کا کہ وہ کب پلیئنگ شرٹ زیب تن کرتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے جہاں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر