انگلش فٹ بالر میسن گرین ووڈ جنسی زیادتی کے الزام میں دوبارہ جیل پہنچ گئے

انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بالر مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ میسن گرین ووڈ جنسی زیادتی سمیت 3 الزامات کے تحت گرفتار کرلیے گئے ہیں، میسن کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تاہم انہیں مشروط  ضمانت پر رہاکردیا گیا تھا مگر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

مانچسٹر یونائیٹڈ کے میسن گرین ووڈ پر2021 میں لگنے والے جنسی زیادتی کے الزام میں انہیں ایک بار پھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حراست میں ہونے کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ کے میچز میں بھی شریک نہیں ہوئے ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ میسن گرین ووڈ پر لڑکی کی عصمت دری کی کوشش اور زبردستی کے رویے میں ملوث ہونے اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔21 سالہ فٹ بالر کو عدالت میں تین الزامات کا سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

معروف فٹ بالر لیونل میسی کی ایف سی بارسلونا میں واپسی کی تیاریاں

انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بالر میسن گرین ووڈ  پر الزامات کا سلسلہ 2018 سے شروع ہوا جس میں ایک لڑکی نے ان پر زبردستی کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا جبکہ 2021 جنسی زیادتی کا الزام بھی لگا  ۔

میسن کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تاہم انہیں مشروط  ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا مگر چند روز قبل ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی پر انہیں ایک بار پھر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

جنسی زیادتی کے الزامات لگنے پر میسن کو مانچسٹر یونائیٹڈ سے الگ کردیا تھا تھا جبکہ معروف اسپورٹس برانڈ نائیکی نے بھی ان سے اپنا معاہدہ ختم کردیا تھا۔ وڈیو گیم فیفا 22 کے اسکواڈ سے ان کی تصاویر بھی ہٹادی گئیں ۔

مانچسٹریونائیٹڈ کے میسن گرین ووڈ نے یوتھ رینک میں آنے کے بعد 2019 میں اپنا یونائیٹڈ ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کلب کیلئے 129 میچز میں شریک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے 35 گول اسکور بھی کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر