ایشیاء کپ: اے سی سی کو نظر انداز کرکے بھارت کا دورہ پاکستان سے انکار

بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ 2023 عدم شرکت کا اشارہ دیتے ہوئے غیرجانبدار مقام کا مطالبہ کردیا ہے، بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے

بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) نے پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ عدم شرکت کا اشارہ دے دیا  ہے۔ بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کے شیڈول  نظر انداز کرکے غیر جانبدار مقام کا اصرار کیا ہے ۔

بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے شیڈول کو مکمل نظرانداز کردیا۔ اگلے سال پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ  میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ایونٹ کے لیے غیر جانبدار مقام کا اصرار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وومن ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کردیا

ممبئی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کی سالانہ جنرل میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ایشیاء کپ میں شرکت نہیں کرے گی ۔

بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشین چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا بلکہ اس ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام  پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے غیر جانبدار مقام بے مثال ر ہےگا اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔

اس سے قبل بی سی سی آئی حکام نے کہا تھا کہ ایشیاء کپ میں شرکت  کیلئے پاکستان کا سفرحکومتی فیصلے کے پیش نظرکیا جائے گا اگر سیکیورٹی کلیئرنس ملی تو ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ رواں سال ایشیاء کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس تھی تاہم وہاں حالات ناسازگار ہونے کی بنا پر ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا ۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی کا شرف پاکستان کو دیا تھا تاہم بھارت نے دورہ کرنے سے انکارکردیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت  ٹیم آخری بار 2008 میں پاکستان آئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر