شنیرا اکرم ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کیلیے پرجوش
وسیم اکرم کی اہلیہ کی میلبرن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور بینک الفلاح کی تقریب میں شرکت، سیلاب متاثرین کیلیے 3لاکھ40 ہزار ڈالر جمع کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت میچ کیلیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کل کا میچ شاندار ہوگا۔
شنیرا اکرم نے میلبرن آسٹریلیا میں پاکستانی سیلاب زدگان کیلیے عطیات جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمیشن اور بینک الفلاح کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی شریک تھی۔ اس موقع پر سیلاب زدگان کی امداد کیلیے3لاکھ40 ہزار ڈالر کے عطیات جمع کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی20ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کیلیے دی راک بھی پرجوش
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا اور سوئنگ کے سلطان کا بھارت کو سخت لہجے میں جواب
شنیرا اکرم نے تقریب میں سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا اور اپنی تصویر انسٹاگرام پوسٹ پرشیئر کی۔شنیرا اکرم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے عطیہ کیا۔ ہم نے آج رات پاکستان کے سیلاب کے لیے 3لاکھ 40ہزار ڈالر سے زیادہ جمع کیے۔
View this post on Instagram
انہوں نےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریب کے شرکا میں بجلی سی توانائی بھری ہوئی تھی جیسا کہ ہم جیت کی امید کے ساتھ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلےمیں سے ایک کیلیے تیار ہیں۔
شنیرا اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم سمیت تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نےامید ظاہر کی کہ انشااللہ اتوار کا میچ شاندار ہوگا، وہاں ملتے ہیں۔
شنیرا اکرم نے اپنی انسٹااسٹوریز میں تقریب کی وڈیوز شیئر کی ہیں۔ایک وڈیو میں تقریب کے شرکا کو اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر قومی ٹیم کیلیے تالیاں بجائے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
اس موقع پر بینک الفلاح کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی جانب سے لگائے گئے ہر چھکے پر سیلاب متاثرین کو ایک ہزار ڈالر عطیہ کرنےکا اعلان کیاگیا۔تقریب میں کپتان بابر اعظم نے تقریب کے شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔