آئی سی سی پر بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچانے کیلئے جانبداری کے سنگین الزامات
نجی ٹی وی سماء نیوز کے ایک پروگرام میں اسپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے کہا کہ آئی سی سی کسی بھی قیمت پر سیمی فائنل میں بھارت کی جگہ یقینی بناناچاہتا ہے، سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی پروگرام میں شریک تھے تاہم انہوں نے قادر خواجہ کے ریمارکس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا

پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر بھارت کو سیمی فائنل میں رسائی دلوانا چاہتا ہے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے ایک پروگرام میں اسپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے کہا کہ آئی سی سی کسی بھی قیمت پر سیمی فائنل میں بھارت کی جگہ یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بھی امپائرنگ پر سوالات
ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی 5 رنز سے جیت کے بعد پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹ قادر خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
قادر خواجہ نے الزام لگایا کہ آئی سی سی انتظامیہ غیر منصفانہ طور پر بھارت کی حمایت کررہی ہے۔ پروگرام میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی موجود رہے ۔
سابق اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی پروگرام میں شریک تھے تاہم انہوں نے قادر خواجہ کے ریمارکس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔
ورلڈ کپ کے دوران ایشیائی ٹیموں کے درمیان بدھ کے میچ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سب سے پہلے، نو بال کے لیے کوہلی کے اسکوائر لیگ امپائر کی طرف اشارہ نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن بھارتی بلے باز کے قریب چلے گئے کیونکہ وہ بظاہر ناخوش تھے۔ دوسری اننگز میں بارش نے کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا اور اس کے دوبارہ شروع ہونے سے قبل شکیب کو امپائرز سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔