ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
ایڈیلیڈ کے میدان میں نیدرلینڈز نے پروٹیز کو جیتنے کے لیے 159 رنز کا آسان ہدف دیا تھا تاہم ٹیم جنوبی افریقہ 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ ٹی 20 ایونٹ میں ایک اور ناقابل یقین بڑے اپ سیٹ میں نیدرلینڈز نے اپنی مہم کا اختتام شاندار انداز کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کردیا اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔میں کیا۔
ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بھی امپائرنگ پر سوالات
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دوسری بار گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ کردیا۔ پروٹیز تین میچز میں ناقابل شکست رہنے کے باوجود سیمی فائنل سے باہر ہوگئے ، جس میں بھارت کے خلاف جیت بھی شامل ہے۔
جنوبی افریقہ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے چوتھے میں نیدرلینڈز کو باآسانی شکست سے دوچار کردے گا۔ رینکنگ کی دنیا میں نیدرلینڈز کی ٹیم 17ویں نمبر پر کھڑی ہے۔
نیدرلینڈز کے بلے باز کولن ایکرمین کی ناقابل شکست 41 رنز کی اننگز نے ایڈیلیڈ اوول کے میدان میں 158 رنز بنا ڈالے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے سٹیفن مائیبرگ نے 37 رنز اور میکس او وڈ نے 29 رنز کا اچھا اسٹارٹ دیا ۔ ٹوم کوپر نے 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کولن ایکرمین نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جواب میں جنوبی افریقہ کا اسکور 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 90 تھا ، اور امید کی جارہی تھی کہ پروٹیز آسانی سے ہدف کو حاصل کرلیں گے۔ تاہم اگلے پانچ اوورز میں 30 رنز کے عویض جنوبی افریقہ کے مزید چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز اسکور بناپائی۔
آج کے اپ سیٹ کے بعد، روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اب مؤثر طریقے سے کوارٹر فائنل بن گیا ہے۔
گروپ 2 کے دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے پر ہوگا۔
اس میچ کی فاتح ٹیم سڈنی میں ہونے والے سیمی فائنل میں "زیادہ ممکن ہے نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہالینڈ اب پاکستان سے واپسی کا احسان چاہتا ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت آج کا میچ جیت گئے تو نیدرلینڈز ٹاپ 4 میں شامل ہو جائیں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں براہ راست انٹری حاصل کر لیں گے۔