ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے ہاتھوں شکست ، بنگلادیش ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ایڈیلیڈ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹیم پاکستان کی  جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیا۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلے کا آغاز کیا اور اسکور کو 57 تک لے گئے ۔ اس موقع پر ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے کپتان بابر اعظم آؤٹ ہو گئے انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز اسکور کیے ۔

تین رنز کے اضافے سے پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی ، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے انہوں نے 32 گیندوں پر 32 رنز اسکور بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

پاکستان کی تیسری وکٹ 92 کے مجموعی اسکور گری جب محمد نواز 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی 121 رنز کے مجموعی اسکور پر گری۔ 5ویں وکٹ 126 کے مجموعی اسکور پر گری۔

بنگلادیش کی جانب سے نصم احمد اور عبادت حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹیم بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز اسکور بنائے اور پاکستان کے لیے ایک آسان ہدف سیٹ کیا۔

بنگلادیش کے جانب سے سب سے کامیاب بلے باز نجم الحسین رہے انہوں نے 48 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر شاہین شاہ آفریدی رہے انہوں نے 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاداب خان نے 2 کھلاڑیو کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور افتخار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

ٹیم پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

ٹیم بنگلادیش کا اسکواڈ:

کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، سومیا سرکار، عفیف حسین، مصدق حسین، ںور الحسن، تسکین احمد، نسوم احمد، مستفضر الرحمن اور عبادت حسین۔

متعلقہ تحاریر