بارش کا امکان، ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلیے قوانین تبدیل

پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں پیر کو دن 3 بجے کھیل  شروع کیا جائے گا، آئی سی سی: اداکار ارسلان نصیر کا میچ سڈنی منتقل کرنے کا مشورہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی تکنیکی کمیٹی نے اتوار کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے  ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل  کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

واضح رہے کہ برطانوی محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو میلبورن میں بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

آسٹریلوی میڈیا نے پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑی لیگ قرار دیدیا

بابر اعظم  پشاور زلمی کا حصہ بن گئے، شعیب ملک کی کراچی کنگز میں واپسی

نجی ٹی وی کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی تکنیکی کمیٹی نے  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین  فائنل کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اورمتبادل روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹے سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں پیر کو دن 3 بجے کھیل  شروع کیا جائے گا۔تکنیکی  کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر میچ کو اگلے روز پر منتقل کیاجائے۔

دوسری اداکار و کامیڈین ارسلان نصیر نے ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل پر بارش کے بادلوں کے سبب آئی سی سی کو میچ سڈنی منتقل کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ارسلان نصیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 5 دن سے بارش کا رونا رورہے ہیں لیکن مقام میلبورن سے تبدیل کرکے سڈنی نہیں کرسکتے؟ شائقین وہی ٹکٹ سڈنی میں استعمال کرلیں گے۔

ارسلان نصیر نے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ویسےبھی آدھے ٹکٹ توضائع ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر