ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم پاکستان نے ٹیم انگلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے تاریخی میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 138  رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ سے عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم شائقین کرکٹ کے نشانے پر آگئی

انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگزکا آغاز کیا ۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 29 کے مجموعی اسکور پر گری جب وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے ان کی اننگ میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 45 کے اسکور پر گری جب محمد حارث 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے انہوں نے باؤلر کے ہاتھوں میں ایک آسان کیچ دے دیا۔ بابر اعظم نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 32 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی 5ویں 121 رنز ، چھٹی وکٹ 123 اور 7ویں وکٹ 129 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جبکہ 8ویں وکٹ 131 رنز پر گری۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل رشید اور کرس جارڈن نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی۔

انگلینڈ: جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ)، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید۔

متعلقہ تحاریر