میرا ڈونا کے ”ہینڈ آف گاڈ“ گول میں استعمال ہونیوالی فٹبال 24لاکھ ڈالر میں نیلام
ورلڈکپ 1986 میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے علی بن ناصر 36 سال سے اس گیند کےمالک تھے ۔

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کےفیفا ورلڈکپ 1986میں ”ہینڈ آف گاڈ“کے نام سے مشہور ہونےوالے گول میں استعمال ہونے والی تاریخی فٹبال لندن میں 24لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی ۔
ورلڈکپ 1986 میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے علی بن ناصر 36 سال سے اس گیند کےمالک تھے ۔
یہ بھی پڑھیے
قطر فٹ بال ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ، 220 ارب ڈالر لگ گئے
رونالڈو نے اپنا این ایف ٹی کلیکشن بائننس پر فروخت کیلیے پیش کردیا
اس موقع پر علی بن ناصر نے کہا کہ نیلامی سے پہلے انہوں نے محسوس کیا کہ یہ اس گیند کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا صحیح وقت ہے اور امید ظاہر کی کہ خریدار اسے عوامی نمائش کے لیے پیش کرے گا۔
میراڈونا کا گول جس نے ارجنٹائن کو انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں 1-0 کی برتری دلائی (لیکن اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے تھی )فٹ بال لیجنڈ کی یادوں کا حصہ بن گیا ۔
میراڈونا نے گول کرنے کیلیے اس طرح چھلانگ لگائی تھی جیسے وہ گیند کو اپنے سر سے مارکر گول کے اندر پھینکنا چاہتے ہیں لیکن سر کی پہنچ میں نہ آںے کے بعد انہوں نے برق رفتاری سے اپنا ہاتھ ماکر گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ برطانوی ٹیم فاؤل پلے کی نشاندہی کرتی رہی لیکن امپائر گول کو جائز قرار دیدیا۔
بعدازاں میراڈونا نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گول”کچھ میرا ڈونا کے سر سے اور کچھ خدا کے ہاتھ کے ذریعے ہوا“، اسی وجہ سے اس گول کو ہینڈ آف گاڈ کا نام دیدیاگیا۔
نیلامی سے پہلے بات کرتے ہوئے علی بن ناصر نے کہاکہ”میں اس واقعے کو واضح طور پر نہیں دیکھ سکا کیونکہ دو کھلاڑیوںشلٹن اور میراڈونا کی پشت میرے سامنے تھی“۔
انہوں نے مزید کہاکہ”ٹورنامنٹ سے پہلے جاری کردہ فیفا کی ہدایات کے مطابق، میں نے گول کی درستی کی تصدیق کے لیے اپنے لائن مین کی طرف دیکھا – اس نے ہاف وے لائن پر واپس جانے کا اشارہ دیا جس سے وہ مطمئن تھا کہ گول ہونا چاہیے۔ میچ کے اختتام پر انگلینڈ کے ہیڈ کوچ بوبی رابسن نے مجھ سے کہا،تم نے اچھا کام کیا، لیکن لائن مین غیر ذمہ دارانہ تھا“۔
میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف صرف چار منٹ بعد اسی گیند سے دوسرا شاندارگول کیا — جوصرف کوارٹر فائنل میں استعمال کی گئی تھا۔ لیجنڈفٹبالرنے اپنے ہاف سے تقریباً 70 میٹر دوڑتے ہوئے انگلینڈ کی آدھی ٹیم سے آگے نکلنے کے بعد شیلٹن کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کوگول پوسٹ کے پار پہنچا کر اپنی ٹیم کو پر گیند کو 2-0 سے سے فتح دلوائی تھی ۔ اس گول کو 2002 میں ورلڈ کپ گول آف دی سنچری قرار دیا گیا تھا۔
ارجنٹائن نے یہ گیم 2-1سے جیتنے کےبعد ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔ میراڈونا کا انتقال 2020 میں 60 سال کی عمر میں ہوا۔ قطر میں اتوار سے شروع ہونے والا آئندہ ورلڈ کپ میراڈونا کی وفات کے بعد ہونے والا پہلا عالمی کپ ہوگا۔