شاداب خان کو سرفراز احمد کے صاحبزادے سے کیا خوف لاحق ہوگیا؟
سرفراز اور عبداللہ کی کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کےمیچ کے وفقے کے دوران بنائی گئی ایک وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس پرشاداب خان کے تبصرے نے صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ سے خطرہ محسوس کرنے لگے۔
سرفراز اور عبداللہ کی کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کےمیچ کے وفقے کے دوران بنائی گئی ایک وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس پرشاداب خان کے تبصرے نے صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔
یہ بھی پڑھیے
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کامران اکمل کو قانونی نوٹس
محمد رضوان کی کس ادا نے خواتین پرستار کا دل جیت لیا؟
اسپورٹس جرنلسٹ شاہزیب علی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں وقفے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ کو بالنگ پریکٹس کرارہے ہیں۔
@76Shadabkhan check karo https://t.co/6qfDaVKhga
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) November 17, 2022
وڈیو میں ننھے عبداللہ کو کمال مہارت کے ساتھ لیگ اپن گیند کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سرفراز احمد نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب خان سے اسے دیکھنے کو کہا۔
Abdullah ne pehle saifi bhai ke dil mai meri jaga le li ab Pakistan team mai meri jaga na le jaye @SarfarazA_54 https://t.co/mRFhsnT5aC
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 17, 2022
شاداب نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ عبداللہ نےپہلے سیفی بھائی (سرفراز کی عرفیت) کے دل میں میری جگہ لی، اب پاکستان ٹیم میں میری جگہ نہ لے جائے۔
Always love u saifi bhai. Thank u for everything kaptaan.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 17, 2022
سرفراز احمد نے شاداب کے تبصرے پر مسکراتے ہوئے لکھا کہ ایسا نہیں ہونے والا ، آپ اور عبداللہ دونوں دل میں ایک ساتھ آئے تھے اور انشااللہ ہمیشہ رہیں گے۔شاداب خان نے لکھا کہ سیفی بھائی آپ سے ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا، ہر چیز کیلیے شکریہ کپتان۔









