کرکٹرز کو اربوں روپے دینے والی حکومت کا قومی کھیل ہاکی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک
ملک کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا کہ اذلان شاہ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ میں 28 نومبر سے شروع ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز کی منتظر ہے

ملک کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی ٹیم کو 28 نومبر سے جنوبی افریقا میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی کھیل ہاکی کی ٹیم کے لیے جنوبی افریقا میں ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت نے ہاکی ٹیم کو اذلان شاہ کپ میں شرکت سے روک دیا
اقبال بیگ نے کہا کہ اذلان شاہ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ میں 28 نومبر سے شروع ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز کی منتظر ہے۔
اذلان شاہ کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ میں 28 نومبر سے شروع ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز کی منتظر ہے اگر ٹیم نہ گئی تو اس پر پابندی کے ساتھ 15 ہزار یورو جرمانہ بھی عائد ہوگاٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں پرو لیگ (1/2)
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) November 17, 2022
اسپورٹس جرنلسٹ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ٹیم ٹورنامنٹ میں شریک نہ ہوئی تو ہاکی ٹیم پر پابندی کے ساتھ 15 ہزار یورو جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
اور اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ 2012 کے لندن اولمپکس میں حصہ لیا تھاقومی کھیل کو مزید تنزلی سے بچانے کیلئے PHF کیلئے پیٹرن انچیف @CMShehbaz کو نوٹس لے کر فنڈز ریلیز کرانے ہوں گے ورنہ پاکستان ہاکی گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو جاۓ گی#SavePakHockey
— Mirza Iqbal Baig (@mirzaiqbal80) November 17, 2022
مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ وزیراعظم خود نوٹس لیکر قومی کھیل ہاکی کو مزید تنزلی سے بچائیں ۔ پیٹرن انچیف کو نوٹس لیکر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے فنڈز ریلیز کرانے ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیے
مالی مشکلات کے شکار دو پلیئرز نے ہاکی ٹیم سے استعفے دے دیئے
اسپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ کا کہنا تھا کہ اس تورنامنٹ میں حصہ لیکر ٹیم اولمپکس کیلئے کوالیفائی کریں گی پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ 2012 کے لندن اولمپکس میں حصہ لیا تھا
اقبال بیگ نے وزیراعظم شہبازشریف اورپاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت دیگراعلیٰ عہدیداروں کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ فنڈز ریلیز نہ ہوئے تو پاکستان ہاکی گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو جائے گی ۔