کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں، مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی

فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر، پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتے کے روز نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھے گئے اپنے نئے مومی مجسمے کی خصوصی تصویر شیئر کی۔

فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر، پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتے کے روز نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم کے لیے اپنے نئے مومی مجسمے کی ایک خصوصی تصویر شیئر کی۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، قطر میں آج سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر پرتگال کی قیادت کریں گے۔

مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر گذشتہ روز تمام بل بورڈز پر کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر آویزاں کردی گئی ، یہ عمل اس وقت کیا گیا جب رونالڈو کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد ٹائمز اسکوائر کے اردگرد موجود تھی۔ رونالڈو نے اپنے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹرز کو اربوں روپے دینے والی حکومت کا قومی کھیل ہاکی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک

میرا ڈونا کے ”ہینڈ آف گاڈ“ گول میں استعمال ہونیوالی فٹبال 24لاکھ ڈالر میں نیلام

ٹائمز اسکوائر پر مومی مجسمے کی تصویر کے ساتھ بیک گراؤنڈ میں پرتگال کی منظرکشی کی گئی ہے۔ مقصد دنیا کو عظیم فٹبالر کا ملک دکھانا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ رونالڈو برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے ساتھ اپنے متنازع انٹرویو کی وجہ سے آج کل خوب خبروں میں ہیں۔

پیئرز مورگن کو دیئے گئے رونالڈو کے انٹرویو کو دو حصوں میں جاری کیا گیا تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرویو دوران الزام لگایا تھا کہ ان کے موجودہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینجر ایرک ٹین ہیگ اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز انہیں زبردستی کلب سے باہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو کے انٹرویو کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری طور پر بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ مناسب وقت پر پرتگالی اسٹار کو جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو جولائی 2021 میں یووینٹس سے دوبارہ مانچیسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے گذشتہ سیزن کے تمام مقابلوں میں 24 گول کیے تھے۔ بدقسمتی سے یہ موسم مانچیسٹر یونائیٹڈ کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا کیونکہ وہ چیمپئنز لیگ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔

موجودہ ورلڈ کپ میں پرتگالی ٹیم کو دو بار کی فاتح یوراگوئے ، جنوبی کوریا اور گھانا کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔

پرتگالی ٹیم 24 نومبر کو گھانا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

ممکنہ طور پر موجودہ فیفا ورلڈ کپ 2022 پرتگالی اسٹار کے لیے آخری ورلڈ کپ ہو ، جس کی وجہ سے رونالڈو اپنے ملک کے لیے ٹرافی کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں۔

متعلقہ تحاریر