قطر فٹ بال ورلڈکپ: افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قطر فٹ بال ورلڈکپ 2022 میں قران پاک کی تلاوت کا اعزاز  مشہور ومعروف یوٹیوب اسٹار غنیم المفتاح کو حاصل ہوا، فیفا ورلڈ کپ کے سفیر غنیم المفتاح تقریب میں آسکر ایوراڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین کے ساتھ جلوہ گر ہوئے

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز 20 سالہ قطری یوٹیوب اسٹار غنیم المفتاح کی قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا گیا، تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں تلاوت قرآن سے ہوا۔

غنیم المفتاح جوکہ فیفا ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں، آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارمورگن فری مین کے ساتھ نمودار ہوئے۔ انہوں نے قران پاک کی آیت ” اے انسان، بیشک ہم نے تمہیں مرد اور عورت سے پیدا کیا اور قوموں اور قبیلے بنائے تاکہ ایک دوسرے کو جان سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ، 220 ارب ڈالر لگ گئے  

غنیم المفتاح ایک نایاب بیماری کے ساتھ پیدا ہوئے۔ نایاب بیماری نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے کو شدید متاثر کیا جوکہ جسمانی نشوو نما کے لیے کارآمد ہوتا ہے۔ مورگن فری مین نے اپنی ابتدائیے میں کہا کہ ہم سب یہاں ایک بڑے قبیلے میں جمع ہیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین نے قران پاک کی تلاوت سن کر کہا کہ میں نے کچھ خوبصورت سنا۔ ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال اقوام عالم کو متحد کرنے کا خوبصورت کھیل ہے اور محبت  قوموں اور برادریوں کو  کو بھی اکٹھا کرتی ہے۔

غنیم المفتاح کون ہے؟

قطری شہری غنیم المفتاح  کاڈل ریگریشن سنڈروم  کی نایاب بیماری کےساتھ پیدا ہوئے۔ یہ ایک نایاب  عارضہ ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے کی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔ کاڈل ریگریشن سنڈروم میں زندہ بچنے کے امکانات نہیں ہوتے ہیں۔

غنیم المفتاح مستقبل میں پیرالمپئن بننے کی امید رکھتا ہے۔ اپنی معذوری کے باوجود، غنیم نے تیراکی، اسکوباڈائیونگ، فٹ بال، ہائیکنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کو اپنے پسندیدہ کھیلوں کے طور پر درج کیا ہے۔

اس کی کہانی نے دنیا بھر کے نوجوانوں اور معذور افراد کے لیے ایک نمایاں اور غیر معمولی مثال بن کر لوگوں کو حیران اور متاثر کرنے کا کام کیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مفتاح کو یورپ میں ماہر جراحی کی دیکھ بھال ملتی ہے۔

اسکول میں مفتاح ہاتھوں میں جوتے پہن کر فٹ بال کھیلا کرتا تھا اور اپنے ‘نارمل سائز’ دوستوں کے ساتھ گیند کا پیچھا کرتا تھا۔ اس نے پورے خلیجی خطے کی بلند ترین پہاڑی چوٹی جبل شمس کو سر کیا۔ وہ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ موجود المفتاح کا مقصد یونیورسٹی میں سیاسیات کی تعلیم حاصل کرنا ہے، جس کا مقصد قطر کا مستقبل کا وزیراعظم بننا ہے۔

پہلی بار میزبان ٹیم افتتاحی میچ ہار گئی۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے قطر کو شکست دے دی۔ فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کے 92 سالوں میں، میزبان ٹیم کبھی بھی اپنا افتتاحی کھیل نہیں ہاری تھی۔ اتوار کو ورلڈ کپ کا آغاز ہوا جس میں قطر کو ایکواڈور کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ کے میزبان قطر نے اپنی مہم کا مایوس کن آغاز کیا ہے، ایکواڈور سے 2-0 کی شکست کے بعد اسے اپنے پہلے ورلڈ کپ میں اپنے گروپ سے باہر کرنے کے لیے سخت جدوجہد کا سامنا ہے۔

قطر، ورلڈ کپ کی تاریخ میں افتتاحی میچ ہارنے والا واحد میزبان ملک، اس میچ میں صرف پانچ شاٹس لگے اور کوئی بھی نشانے پر نہیں تھا۔ ٹیم کے پاس مخالف پنالٹی ایریا کے اندر صرف دو ٹچ تھے۔

متعلقہ تحاریر