انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق نسیم شاہ، فہیم اشرف ،محمد نواز اور نعمان علی اٹھارہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم ، حسن علی اور یاسر شاہ ٹیم سے ڈراپ ، محمد وسیم جونیئر، ابرار احمد ، محمد علی اور زاہد محمود کی ٹیسٹ ٹیم میں انٹری ہوگئی۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں کھیلوں کی تاریخ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل، تفصیلات نیوز 360 پر
کرسٹیانو رونالڈو کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں، مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی نقاب کشائی
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، اظہر علی، سرفراز احمد، عبداللہ شفیق ، شان مسعود، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل جگہ بنانے میں کامیاب رہے، شاہین شاہ آفریدی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے حارث روف کا انتخاب کیا گیا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق نسیم شاہ، فہیم اشرف ،محمد نواز اور نعمان علی اٹھارہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ اسکواڈ کی سلیکشن میں ڈومیسٹک کی پرفارمنس کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے کھیلا جائے گا۔