فیفا ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ : میسی کی ارجنٹینا سعودی عرب سے ہار گئی

سعودی عرب نے ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

قطر: فیفا ورلڈ کپ کے پہلے اپ سیٹ میچ میں سعودی عرب نے ٹورنامنٹ کی سب سے ہارٹ فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔

لیونل میسی نے 10ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کر کے ارجنٹائن کو سعودی عرب کے خلاف گروپ سی کے میچ میں 1-0 سے برتری دلائی تھی ۔ ہاف ٹائم تک دونوں فریقوں کے درمیان یہ فرق قائم ۔

پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی جانب سے تین مزید گول کیے گئے تھے ، ایک گول میسی کی طرف سے جبکہ دو گول مارٹینز کی طرف سے کیے گئے تھے ، تاہم تمام گول کو آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈکپ: افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اپینڈکس کی سرجری کے بعد روبہ صحت

سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری اور سالم الدواسری نے ایک ایک گول کیا جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے واحد گول اسکور کیا۔

گروپ A اور B کے پہلے دو دنوں کے بعد ، یہ گروپ C کا پہلا میچ تھا ۔ لیونل میسی کی زیرقیادت ارجنٹائن کی ٹیم قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں سعودی عرب کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

لیونل میسی اپنا آخری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں ، پانچواں ورلڈ کپ کھیلنے والی ارجنٹائینا کی ٹیم ٹرافی کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک ہے۔

میچ کے دوران میسی کو مضبوط حملہ آوروں اینجل ڈی ماریا ، لاٹارو مارٹنیز، مڈفیلڈرز روڈریگو ڈی پال اور لیانڈرو پیریڈس کی بھرپور مدد حاصل تھی تاہم آج قسمت نے ساتھ نہیں دیا اور ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم شکست سے دوچار ہو گئی۔

متعلقہ تحاریر