اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع، کلب بکنے کی نوبت آگئی

کرسٹیانو رونالڈو کی رخصتی کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے بکنے کی نوبت آگئی، دنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ اورکوچ کے خلاف دھماکہ خیز انٹرویو کے بعد باہمی معاہدے کے تحت کلب کو فوری طور پر چھوڑ دیا جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے تصدیق کردی مگر اسٹار فٹ بالر کو 16 ملین پاؤنڈ  ادائیگی نہیں کی

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے ساتھ فوری طور پر کلب چھوڑ دیا ہے۔ پرتگال سے تعلق رکھنے والے نو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں کوچ اور کلب پر سنگین الزامات عائد کیے تھے ۔

پرتگال کے مشہور و معروف  فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ٹالک ٹی وی (Talk Tv) اینکر پیرس مورگن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ اور کوچ پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔ کلب پر دھوکہ دہی کے الزام بھی عائد کیے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے

کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب اور کوچ پر دھوکہ دہی کے الزامات

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی انتظامیہ پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوچ ایرک ٹین ہیگ میری نظروں میں اپنی عزت کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا مجھے کلب سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے مینیجر، مالکان اور کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیٹی کی بیماری کے دوران کسی نے مجھ سے اظہار ہمدردی تک نہیں کیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں عبوری مینیجر کے طور پر رالف رنگینک کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے مینیجر، مالکان اور کلب پر دھماکہ خیز انٹرویو کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ سے ایک معاہدے کے تحت فوری طور پر کلب چھوڑ دیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا معاہدہ ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 37 سالہ فارورڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنے کے لیے باہمی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے کلب چھوڑنے کے بعد اپنی حمایت پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹیانو رونالڈو کی سیٹلمنٹ فیس ختم ہونے کا حصہ نہیں تھی اس لیے کہا جارہا ہے کہ شاید  کلب نے اسٹار فٹ بالر کو کوئی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث یونائیٹڈ  کو تقریباً 16 ملین پاؤنڈ کی بچت ہوگی ۔

کرسٹیانو رونالڈو کی رخصتی کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے مالکان کلب فروخت کرنے پر غور کررہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اسٹریٹجک متبادل تلاش کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ جس میں نئی ​​سرمایہ کاری یا ممکنہ فروخت شامل ہے ۔

کلب نے ایک بیان میں کہا کہ گلیزر فیملی اس عمل پر مالیاتی مشیروں کے ساتھ کام کررہی ہے، جو اولڈ ٹریفورڈ کلب کی جزوی فروخت یا اسٹیڈیم اور انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت سرمایہ کاری کا باعث بن سکتی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین ملکیت کی تبدیلی کا دعویٰ کررہے ہیں اور گلیزرز شدید تنقید کا نشانہ بنے ہیں کیونکہ ٹیم ٹرافی جیتے بغیر پانچ سال گزر چکی ہے۔ انہوں نے جو آخری چاندی کا سامان جیتا تھا وہ 2017 میں یوروپا لیگ اور لیگ کپ تھا۔

دنیائے فٹ بال کے انتہائی مشہور و معروف کھلاڑی اپنے دھماکہ خیز انٹرویو کے بعد  مزید مشہور ہوتے جارہے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے فٹبالر بن گئے جبکہ لیونل میسی کے فالورز کی تعداد ابھی بھی 124 ملین ہے ۔

متعلقہ تحاریر