سعودی عرب میں ارجنٹائن کو تاریخی شکست دینے پر عام تعطیل، ملک بھر میں جشن
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطر فٹ بال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی تاریخی کامیابی پرملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف جیت پر نہ صرف مملکت عربیہ بلکہ تمام خلیجی ممالک بشمول مسلمان ممالک میں شائقین فٹبال جیت کا جشن منانے میں مصروف ہیں، وزیراعظم شہبازشریف، عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی سعودی ٹیم کو مبارک باد دی

سعودی عرب میں ارجنٹائن کو شکست سے دوچار کرنے پر مملکت میں جشن منایا جارہا ہے جبکہ کنگ سلمان نے پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے ۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے میچ میں سعودی عرب نے ٹورنامنٹ کے پہلے اپ سیٹ میچ میں سب سے ہارٹ فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ : میسی کی ارجنٹینا سعودی عرب سے ہار گئی
سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف جیت پرنہ صرف مملکت عربیہ بلکہ تمام خلیجی ممالک بشمول مسلمان ممالک میں شائقین فٹبال جیت کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف تاریخی کامیابی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے ۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم کے مطابق ملک کے تمام سرکاری اور نجی ادارے، تعلیمی اور تجارتی و کاروباری مراکز بند رکھے جارہے ہیں۔
#Saudis make history… #SaudiArabia start #WorldCup2022 with unforgettable win over #Argentina https://t.co/yB5re1Lpzz pic.twitter.com/nKDGOHBtBS
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) November 22, 2022
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس ) کی تجویز پرعام تعطیل کی منظوری دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی ہے آج بروز بدھ 23 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے ۔
قطر فٹ بال ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی تاریخی کامیابی پر پاکستان میں شائقین فٹ بال بھی جشن منا رہے ہیں۔ پاکستانیوں نے سعودی عرب کو جیت کو مبارک باد بھی دیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی کامیابی کو سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مبادک باد دی ۔
What a game of football it was! Saudi Arabia made history today by staging the biggest upset in FIFA World Cup thriller against Argentina. Heartiest congratulations to HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman. We share the happiness of our Saudi brothers & sisters on this great win.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2022
شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس ) کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس بڑی کامیابی پر ہم سعودی بہنوں اور بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے فٹ بال ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کی بہترین کارگردگی اور ارجنٹائن کے خلاف فتح پر سعودی عرب کی ٹیم کو مبارکباددی۔
قطر میں منعقد کئے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں آرجنٹائن کیخلاف شاندار جیت پر ٹیم سعودی عرب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 22, 2022
حکومت پاکستان کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی وزیراعظم کی ٹویٹ کا ذکر کرتے ہوئے سعودی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی جبکہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےسعودی ٹیم کو مبارک باد دی ۔