پی سی بی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آج اسلام آباد میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے  جس میں تمام کھلاڑی شریک ہونگے جبکہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ بھی 15 دسمبر تک ہو جائے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں اسلام آباد میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج رات پی سی بی کی جانب سے اسلام آباد میں ڈنر پارٹی دی جائے گی ۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اسلام آباد میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مجھے پاکستان کے سوشل میڈیا پر میچ فکسر کہا جاتا ہے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی قومی کرکٹرز کے لیے آج اسلام آباد میں عشائیہ کا اہتمام کرے گا۔

ٹوئٹر پیغام میں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے حکام نے بتایا کہ عشایئے کا مقصد  کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کی حالیہ پرفارمنس کے لیے اعزاز اور ان کی تعریف کرنا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان سپرلیگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اگلے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی درافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں کی جائے گی ۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنیچائزرز کی رضامندی سےکیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ  نے بتایا کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستیابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے۔

پی سی بی نے ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر پہلے ہی ظاہر کردیا ہے، جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پہلا انتخاب کرے گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہوں گی۔

چوتھا اورپانچواں انتخاب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کریں گے۔ اس دوران پشاورزلمی چھٹا انتخاب کرے گی۔ اگلے 17 راؤنڈ کا فیصلہ ایک خصوصی شماریاتی ٹول کے ذریعے کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا انعقاد 9 فروری سے ہوگا جوکہ 19 مارچ تک جاری رہے گا۔ میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گے۔

متعلقہ تحاریر