ارجنٹائن کے خلاف فتح: سعودی حکومت کا تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس فینٹم دینے کا اعلان

سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کو شکست دینے پر رولز رائس فینٹم سے نوازا جائے گا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کی جانب سے کھلاڑیوں کو رولز رائس تحفے میں دی جائے گی اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اتنا مہنگا تحفہ رائلٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیا گیا ہو۔

2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف تاریخی جیت کے بعد، سعودی عرب کے فٹ بال کھلاڑیوں کو سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلام آل سعود کی طرف سے ہر ایک کو رولز رائس فینٹم سے نوازا جائے گا۔

قطر میں منگل کے روز گرین فالکنز نے جنوبی امریکی ٹیم کو ایک کے مقابلے دو سے شکست دی۔ پاکستان میں Rolls-Royce Phantom کی قیمتیں 9 کروڑ روپے سے لے کر 10 کروڑ روپے ہے۔ گاڑی میں 563 ہارس پاور والا انجن لگایا گیا ہے ، انجن کو ZF سکس اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ جوڑا ہے جو BMW 760l میں بھی لگایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ: جاپان نے دفاعی چیمپیئن جرمنی کو دھول چٹا دی

سعودی عرب میں ارجنٹائن کو تاریخی شکست دینے پر عام تعطیل، ملک بھر میں جشن

ایک بھاری لگژری کار ہونے کے باوجود، رولز رائس فینٹم میں کوئی کمی نہیں ہے۔ یہ گاڑی 5.5 سیکند کے اندر اندر صفر سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے ، گاڑی کا وزن 2745 کلوگرام ہے۔ Rolls-Royce Phantom ایئر سسپنشن سے لیس ہے جو جادوئی قالین کی سواری فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس شاندار "رتھ” نما گاڑی کے ہر کونے سے عیش و عشرت چھلک رہی ہے۔ باہر سے اندرونی حصے تک اور اندرونی حصے سے باہر تک ، بونٹ کو رولز رائس کے ٹریڈ مارک "اسپرٹ آف ایکسٹیسی” سے سجایا گیا ہے، جسے حال ہی میں اسے مزید ایروڈائینامک بنانے کے لیے دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منفرد کوچ کے دروازے جنہیں اکثر "سوسائیڈ ڈور” کہا جاتا ہے کیبن سے آسانی سے داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت دیتے ہیں۔ دروازے آسانی سے ایک بٹن کے ٹچ سے اندر سے بند کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ 2022 کے اپنے پہلے میں ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم ارجنٹائن کو ایک کےمقابلے میں دو گولز سے شکست دے کرکے ٹورنامنٹ کو پہلے اپ سیٹ کردیا تھا۔

سعودین ٹیم کی فتح کی خوشی پر شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے بدھ کے روز ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر