ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو لے کر پی سی بی اور بی سی سی آئی میں ٹھن گئی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر ٹیم پاکستان ورلڈ کھیلنے کے لیے بھارت نہیں جائے گی تو ورلڈ کپ دیکھنے کو جائے گا، جبکہ بھارتی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک بھارت کا آسانی سے نظرانداز نہیں کرسکتا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اگلے سال بھارت میں ہونے والے "شیڈول ورلڈ کپ” میں حصہ نہیں لے گا تو کون اسے دیکھے گا؟ ان کا کہنا ہے ہمارا موقف واضح ہے اگر ایشیا کپ کے لیے بھارتی پاکستان آتی ہے تو ہم بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہےکہ کوئی ملک بھی آسانی سے بھارت کو نظرانداز نہیں کرسکتا ، کھیلوں کی دنیا میں بھارت ایک طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ کے گزشتہ ماہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر روہت شرما کی قیادت والی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتی ہے، تو بابر اعظم کے کھلاڑی اگلے سال ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ارجنٹائن کے خلاف فتح: سعودی حکومت کا تمام کھلاڑیوں کو رولز رائس فینٹم دینے کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو لگاتار 5 ورلڈکپ میں گول کرنے والے پہلے مرد فٹبالر بن گئے

اردو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ نے گولیوں کا رخ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اگلے سال بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے گا تو کون اسے دیکھے گا؟ ہمارا موقف واضح ہے اگر ہندوستانی ٹیم یہاں آتی ہے تو ہم ورلڈ کپ کے لیے بھارت جائیں گے۔ اگر وہ نہیں آتے تو ہمارے بغیر ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے جارحانہ انداز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کرکٹ کی معیشت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم اچھی کارکردگی دکھائیں۔ 2021 کے T20 ورلڈ کپ میں، ہم نے ہندوستان کو شکست دی۔ ہم نے T20 ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی۔ ایک سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک ارب ڈالر کی معیشت والی ٹیم کو دو بار شکست سے دوچار کیا۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کا بیان

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ کے وینیو کو تبدیل کرتے ہوئے اسے یو اے ای  میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔

شاہ نے گزشتہ ماہ ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد کہا تھا کہ "ایشیا کپ کے لیے غیر جانبدار مقام بے مثال رے گا اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پاکستان کا سفر نہیں کریں گے۔”

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کابیان

رمیز راجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک ہندوستان کو آسانی سے نظرانداز نہیں سکتا، جو اب عالمی کھیلوں میں ایک بڑی طاقت ہے۔

انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ہم صحیح  وقت کا انتظار کریں گے۔ تاہم رمیز راجہ کے بیان پر ابھی تک بی سی سی آئی کا کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اگلے سال ایشیا کپ کے علاوہ، پاکستان کو 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرنی ہے۔ ان کے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے بعد، چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کا پہلا ایونٹ ہو گا جو پاکستان میں شیڈول ہے۔

متعلقہ تحاریر