بین اسٹوکس کا اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان، وزیراعظم کا خیرمقدم
پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا ،جس کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے، بین اسٹوک: انگلش کپتان کا یہ جذبہ انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایت کا مظہر ہے، شہبازشریف
17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کی اپنی تمام میچ فیس پاکستانی سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےانگلش کپتان کے جذبہ خیرسگالہ کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کو لے کر پی سی بی اور بی سی سی آئی میں ٹھن گئی
پی سی بی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، صدر اور آرمی چیف کی بھی شرکت
انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ”اس ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس میں پاکستانی فلڈ اپیل کیلیے عطیہ کررہا ہوں“۔انہوں نے مزید کہا کہ”اس تاریخی سیریزکیلیےپہلی مرتبہ پاکستان آنا بہت اچھا ہے،ٹیسٹ ٹیم کے طور پر 17 سال بعد یہاں واپس آنا بہت پرجوش ہے۔ کھلاڑیوں اور معاونین میں ذمہ داری کا احساس ہے اور یہاں ہونا خاص بات ہے“۔
I’m donating my match fees from this Test series to the Pakistan Flood appeal ❤️🇵🇰 pic.twitter.com/BgvY0VQ2GG
— Ben Stokes (@benstokes38) November 28, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ”اس سال کے آغاز میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا ،جس کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے“۔
انگلش کپتان نے کہاکہ”کھیل نے زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اورمیں یہی سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہوکر کچھ لوٹاؤں، میں اس ٹیسٹ سیریز کی اپنی میچ فیس پاکستانی سیلاب زدگان کو عطیہ کروں گا،امید ہے کہ یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کی طرف جا سکتا ہے“۔
We appreciate the kind gesture of England Captain Ben Stokes donating his fees of entire Test series for flood victims of Pakistan. Empathy for suffering humanity is the greatest of all virtues. His gesture epitomises the great British tradition of philanthropy. 🇵🇰 🇬🇧
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 28, 2022
وزیراعظم شہبازشریف نے انگلش کپتان کے جذبہ خیرسگالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ہم انگلش کپتان بین اسٹوک کے اس جذبہ خیرسگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹیسٹ سیریز کی اپنی پوری فیس پاکستانی سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے“۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ”مصیبت زدہ انسانیت کے ساتھ ہمدردی تمام خوبیوں میں سب سے افضل ہے۔ ان کا یہ جذبہ انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایت کا مظہر ہے“۔