پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں 7طلائی سمیت 26 تمغے جیت لیے

ارشاد علی، ماہ گل، ہمایوں، آروز اور مبارک علی نے طلائی تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے 11 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے بھی جیتے

پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں 7 گولڈ میڈلزسمیت مجموعی طور پر 26تمغے حاصل کرلیے۔

سری لنکادارالحکومت کولمبو میں منعقدہ چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈ جونیئر انڈر21 اور سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل کپتان سمیت 7 انگلش کرکٹرز بدہضمی کا شکار

بین اسٹوکس کا اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان، وزیراعظم کا خیرمقدم

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ ارشاد علی نے انڈر 21 کیٹیگری میں   اپنے نام کیا۔ارشاد علی نے پاکستان کے لیے دوسرا گولڈ میڈل سینئر کیٹیگری میں جیتا جبکہ تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا ایونٹ میں ہراکر اپنے نام کیا۔

پاکستان کے لیے چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کے جی کلاس میں حاصل کیا جبکہ پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس 60 کے جی کلاس میں جیتا انہوں نے بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دی۔

  پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آروز نے جونیئر کیٹگری میں جیتا۔آرزو نے 59 کے جی پلس کی کیٹیگری میں بھارت کی شام باویر کو شکست دی۔ایونٹ میں گرین شرٹس کے لیے ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے جیتا۔انہوں نے مائنس 84 کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو مات دے کر گولڈ میڈل جیتا۔چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر26تمغے حاصل کیے جن میں 7طلائی،  11 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر