راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف سمیت 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو، انگلش بلے بازوں کی برق رفتار بلے بازی، زیک کرولی کی نصف سنچری کی بدولت 13 اوورز میں 97 رنز بنالیے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین  3 ٹیسٹ میچز کی  سیریز کا آغاز ہوگیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی  ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

انگلش بلے بازوں نے پہلے سیشن میں برق رفتار بلے بازی کرتے ہوئے زیک کرولی کی نصف سنچری کی بدولت 13 اوورز میں 97 رنز بنالیے۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف سمیت 4  جبکہ انگلینڈ کی جانب 2 کھلاڑیوں نےٹیسٹ ڈییبو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پنڈی ٹیسٹ سے ایک روز قبل کپتان سمیت 7 انگلش کرکٹرز بدہضمی کا شکار

بین اسٹوکس کا اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان، وزیراعظم کا خیرمقدم

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہاکہ  پاکستان  مشکل حریف ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ، میچ کے لیےپرجوش ہیں۔ کوشش ہوگی ابتدا میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ انگلینڈ کی جانب سے  ول جیکس اور لیام لونگ اسٹون نے ٹیسٹ ڈییبو کیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے 4 کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کریں گے، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 انگلش کرکٹرز میں وائرل انفیکشن کے باعث پاک انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک روز کے لیے مؤخر کا بیان دیا تھا تاہم آج الصبح بورڈ نے دونوں ٹیموں کے مابین میچ مقررہ وقت پر شروع کرنے کا اعلان کیا۔ میچ سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی پلئینگ الیون میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ  عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل ،محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی  اور زاہد محمود شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی رابنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر