شعیب کی ثانیہ کے بغیر بیٹے کیساتھ وڈیو، طلاق کی افواہیں پھر گرم

شعیب ملک کی انسٹاگرام وڈیو پر صارفین نے سوالات کی بھرمار کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بغیر بیٹے اذہان کے ساتھ وڈیو نے پھرطلاق کی افواہوں کو ہوادیدی۔

شعیب ملک کی انسٹاگرام وڈیو پر صارفین نے سوالات کی بھرمار کردی۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی

شعیب اور ثانیہ اپنا شو ختم ہونے پر طلاق کا اعلان کردیں گے، بھارتی میڈی

شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو میں ان کی جدید ترین اسپورٹس کار میں ان کا بیٹا اذہان بھی موجود ہے۔شعیب ملک نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ”لنکن پریمیئر لیگ میں روانگی سے قبل باپ بیٹے کا اچھا وقت اور لانگ ڈرائیو “۔

شعیب ملک کی شیئر کردہ وڈیو  میں ثانیہ مرزا کی عدم موجودگی کو صارفین نے بہت زیادہ محسوس کیا اور اکثرصارفین جوڑے کی طلاق سے متعلق تبصرےکرتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبر گزشتہ ماہ سامنے آئی تھی لیکن جوڑے نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا تاہم کچھ دنوں بعد جوڑی کے اردو فلکس پر نئےمرزا ملک شو کی خبر سامنے آئی تھی جو رواں ماہ ہی نشر ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کے حوالےسے بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوڑی کے درمیان طلاق ہوچکی ہے تاہم شو کے معاہدے کے پیش نظر طلاق کا باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا۔

گزشتہ ماہ ثانیہ مرز اکی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی تھی اور آئندہ زندگی میں ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا تاہم ثانیہ مرزا نے اس پوسٹ پر تبصرے سے گریز کیا تھا جس نے پرستاروں کے شوک و شبہات کو تقویت دی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی دنیا اور زندگی قراردیاتھا۔ اس تصویر نے بھی صارفین میں شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر