ملتان میں انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کے قریب فائرنگ سے سَراسِیمگی پھیل گئی

برطانوی اخبارات نے ملتان فائرنگ کے واقعے پر اپنے خدشات ظاہر کیے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور پولیس حکام نے انگلینڈ کو یقین دلایا گیا ہے کہ ہوٹل کے قریب فائرنگ  کا واقعہ ان کے قیام سے متعلق نہیں تھا، انگلینڈ کی ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے20 لاکھ ڈالر کے اخراجات کیے گئے ہیں 

ملتان میں انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد انگلش ٹیم سَراسِیمْگی پھیل گئی تاہم پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا انگلینڈ کی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ملتان میں انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد انگلش ٹیم  میں سَراسِیمْگی پھیل گئی مگر پولیس حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا انگلینڈ کی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دو گروہوں کا تصادم تھا۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

برطانوی اخبارات نے ملتان فائرنگ کے واقعے پر اپنے خدشات ظاہر کیے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور پولیس حکام نے انگلینڈ کو یقین دلایا گیا ہے کہ ہوٹل کے قریب فائرنگ کا واقعہ ان کے قیام سے متعلق نہیں تھا۔

پولیس حکام  کے مطابق یہ تصادم دو حریف گروہوں کے درمیان تھا۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جوکہ ایک مہنگی ترین سیکیورٹی ہے ۔

مقامی پولیس نے انگلینڈ  ٹیم آفیشل کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کی بنیاد پر پیش آیا اور اس سلسلے میں 4 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم کی سیکیورٹی میں کوئی خامی نہیں ہے ۔

انگلش ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سیکیورٹی پلانز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور انگلینڈ کا ٹور بلکل متاثر نہیں ہوا۔ملتان میں پولیس کی موجودگی اسلام آباد کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔

ٹیم کے ترجمان نے مزید کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کو خاردار تاروں سے گھیرا گیا ہے جبکہ مہمان ٹیم کے داخلی راستوں پر کئی جگہ چیک پوسٹ بھی بنائی گئیں ہیں جن سے گزر کرجانا پڑتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈومیسٹک کرکٹرز پائی پائی کے محتاج، پی سی بی نے 5 ماہ سے معاوضہ نہیں دیا

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے ملتان ٹور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرکے امتحانات  بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیمز کے روٹس تمام کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس، اسکولزاور دیگر تمام دفاتر بھی بند رکھے گئے ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملہ راستوں کے سویپنگ بھی کررہاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کی سیکیورٹی پر7 ہزارسے زائد سیکیورٹی ہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی اخراجات پر 20 لاکھ ڈالرز لگا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر