”برادر ہمارا انگلش ختم “، نسیمہ بٹ کو نسیم شاہ کی خود اعتمادی پسند آگئی

نسیمہ بٹ نے نسیم شاہ  کی جانب سے دوران انٹرویو انگریزی نہ آنے کے برملا اقرار کی نقالی کرتے ہوئے ان کی صاف گوئی کی تعریف کردی۔

ڈیجیٹل تخلیق کار نسیمہ بٹ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی خود اعتمادی پسند آگئی۔

نسیمہ بٹ نے نسیم شاہ  کی جانب سے دوران انٹرویو انگریزی نہ آنے کے برملا اقرار کی نقالی کرڈالی۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان میں انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کے قریب فائرنگ سے سَراسِیمگی پھیل گئی

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

فاسٹ بولر نے گزشتہ دنوں پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انگریزی میں پوچھے جانے والے طویل سوال کے دوران اپنے ہاتھ کھڑے کردیے تھے۔

نوجوان فاسٹ بالر نے برملا کہا تھاکہ”برادر! مجھے صرف 30 فیصد انگریزی آتی ہے، میری انگریزیاب ختم ہوچکی ہے“۔ نسیم شاہ یہ جملہ اداکرنے کے بعد ہنس دیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NaeemaButt(naima) (@naeemabutt)

ڈیجیٹل تخلیق کار نسیمہ بٹ نے فاسٹ بولر کے اس انٹرویو کی آواز پر نقالی کرتے ہوئے اپنی وڈیو بنائی اور کیپشن میں لکھاکہ ” یہ بات پسند آئی  کہ نسیم شاہ مسکرایا اور  خوبصورتی سے  اپنے دل کی بات کہہ دی،اسی طرح ہم سب کومسکراتے ہوئے  اپنی زبان اور زندگی کی سچائیوں کو قبول کرنا چاہیے، بہت اچھے“۔

متعلقہ تحاریر