ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ ،پاکستان تینوں مین فاسٹ بولرز سے محروم
بابر الیون سے اظہر علی، حارث رؤف اور نسیم شاہ ڈراپ، محمد نواز، فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد کی شمولیت، انگلش ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں

پاکستان اورانگلینڈ کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ملتان میں آغاز ہوگیا۔انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اپنے تینوں مین فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی ،نسیم شاہ اور حارث رؤف سے محروم ہے۔پاکستانی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ، لیگ اسپنر ابرار احمد خان نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملتان میں انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کے قریب فائرنگ سے سَراسِیمگی پھیل گئی
”برادر ہمارا انگلش ختم “، نسیمہ بٹ کو نسیم شاہ کی خود اعتمادی پسند آگئی
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوگیا جہاں انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Three changes for 🇵🇰: Azhar Ali, Naseem Shah, Haris Rauf out; Faheem Ashraf, Mohammad Nawaz and Abrar Ahmed (debut) in
One change for 🏴: Livingstone out, Wood in https://t.co/iNOrLqcC6e | #PAKvENG pic.twitter.com/w1Dmn1pSZS
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 9, 2022
ملتان ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اظہر علی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ محمد نواز ، فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں لیام لیونگسٹن کو آؤٹ کرکے مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔
ٹاس کے موقع پر کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے اور اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔









