ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی گرفت مضبوط، لیگ اسپنر ابرار نے منفرد ریکارڈ قائم کردیا
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر ابرار نے پہلے ہی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم کیا ۔ انہوں نے لنچ بریک سے پہلے 5 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹوٹل 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے تیسرے پاکستانی بالر بن گئے ہیں

ملتان ٹیسٹ کے پہلےروزانگلینڈ ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز اسکور کرلیے جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے تاریخ رقم کردی ۔
پاکستان، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنزاسکور کرلیے ۔
یہ بھی پڑھیے
راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی
اوپنر امام الحق صفر عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں تاہم کپتان بابر کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ ڈیبیو کرنے لیگ اسپنر ابرار احمد نے تاریخ رقم کردی ۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے اپنے انترنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر ابرار نے پہلے ہی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم کیا ۔ انہوں نے لنچ بریک سے پہلے 5 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
First morning as a Test debutant 🌟
Abrar Ahmed becomes the 13th Pakistan bowler to take a five-wicket haul on Test debut 💫#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/OE1qqtkPsN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2022
لیگ اسپنر ابرابر احمد نے 22 اوورز میں 114 دیئے تاہم انہوں نے تباہ کن بالنگ کرکے 7 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا اور ڈیبیو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بالر بن گئے ہیں۔
لیگ اسپنر ابرار احمد ڈیبیو میچ میں لنچ سے قبل 5 وکٹیں لینے والے 13 ویں پاکستانی بالر ہیں۔ ان سے پہلے شاہد خان آفریدی ، محمد سمیع، شبیر احمد ،یاسر عرفات ، وہاب ریاض، تنویر احمد ،بلال اصف اور نعمان علی بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ منفرد ریکارڈ قائم کرنے والے لیگ اسپنر ابرار احمد 16 اکتوبر 1998 میں کراچی میں پیدا ہوئے تاہم ان کا آبائی گاؤں شنکیاری ہے ۔ ابرار احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈکپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈکپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن مشتمل ہے ۔