ملتان ٹیسٹ: انگلش ٹیم کو پاکستان پر 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم  پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تو انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے202 رنز اسکور کیے جس کے بعد انہیں 281 رنزکی حاصل ہوئی، لیگ اسپنر ابرار نے آج بھی شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گزشتہ روز انہوں نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، ابرار نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں پوری کرلی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 202 رنز اسکور کیے جسکے بعد انہیں 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ ان کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی کرکٹ ٹیم 202 رنز اسکور کرکے پویلین لوٹ گئی جس کے بعد مہمان ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز کیا اور5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناکر 281 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کی گرفت مضبوط، لیگ اسپنر ابرار نے منفرد ریکارڈ قائم کردیا

انگلش ٹیم کی دوسری اننگ کاآغاز زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم ابراراحمد نے زیک کرالی کو صرف 3 اسکورپر رن آؤٹ کرکے واپس پویلین روانہ کردیا جبکہ ابرار نے ول جیکسن، بین ڈکٹ اور جوروٹ  کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی لیگ اسپنرابرارنے ملتان ٹیسٹ کے پہلے روزاپنے ڈیبیو میچ میں منفرد ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہوں نے لنچ بریک سے پہلے 5 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹوٹل 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

 لیگ اسپنر ابرارنے آج دوسرے روز کے کھیل میں مزید 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر ڈیبیو ٹیسٹ میں 10 وکٹیں پوری کرلی۔ ابرار نے ول جیکس کو 4، جو روٹ کو 21 پر اور بین ڈکٹ کو 79 رنز پر آؤٹ کیا۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 202 رنز کیے جس کے بعد انہیں281 رنزکی حاصل ہوئی ۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز107 رنز سے کیا جبکہ اس کے2 کھلاڑی پویلین جا چکے تھے تاہم آج پہلے سیشن میں بابر اعظم 75 جبکہ سعود شکیل 63 بناپائے اور دونوں آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے ۔

بابراعظم اورسعود شکیل کے بعد کریزپرمحمد رضوان آئے اور10رنز بناکر چل دیئے جبکہ محمد نواز نے ایک اسکور بنایا۔ محمد علی اور زاہد محمود بناکوئی رنز بنائے چل دیئے۔ فہیم اشرف نے22 اور ابرار احمد7 رنز بنا پائے ۔

انگلش بالر اولی رابنسن نے کپتان بابراعظم کو75رنزکا اپنی بال کا شکار بنایا جبکہ سعود شکیل جیمس اینڈریسن کی گیند کا نشانہ بنےاور پھر اسکے بعد قومی کرکٹ ٹیم ریت کی دیوارثابت ہوئی ۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے روزانگلش ٹیم 281 رنز اسکورکرپائی تھی۔ لیگ اسپنر ابرارنے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں ساتھ انگلش کھلاڑیوں کا شکار کیا اور ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر