مراکش فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ، رونالڈو ہمیشہ کے لیے ورلڈ کپ سے باہر

قطر کے الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

فٹبال ورلڈ کپ 2022 قطر کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے دنیا کی طاقتور ترین فٹبال ٹیم پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر تاریخ رقم کردی ، پرتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈ شکست کے بعد روتے ہوئے ہمیشہ کے لیے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ، رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے قبل یہ آخری ورلڈ کپ تھا۔ مراکش کی فتح پر معروف گلوکارہ شکیرا نے اپنے مشہور گانے "دس ٹائم فار افریقہ” کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

قطر ہونے میں ہونے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رونالڈو کی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے والی مراکو کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی افریقن ٹیم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ 275 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو 355 رنز کا ہدف

ناصر اقبال اور زینب خان پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022 کے فاتحین قرار

قطر کے الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ، دونوں ٹیموں کے پلیئر نے میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے سرڈھر کی بازی لگائی۔

کوارٹر فائنل میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد پرتگال کے اسٹار فٹبال رونالڈو (جو اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے تھے) اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکتے اور روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

Lionel Messi
google source

لیونل میسی کے گراؤنڈ چھوڑ پر ناقدین کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہار جیت ہر کھیل کا حصہ ہوتی ہے ، رونالڈو کو ہار کے بعد گراؤنڈ میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے تھا اور بحیثیت ایک بڑے کھلاڑی کے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چاہیے تھا۔

پہلے ہاف میں ایک گول کے خسارے پر بعد میدان میں اترنے والی پرتگال ٹیم نے متعدد بار مراکش کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے 42 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

اپنی ٹیم کی فتح پر پرتگال کے فٹبالر سفیان بوفل نے اپنی والدہ کے ہمراہ جشن منایا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

افریقی ملک مراکو (مراکش) کی فتح پر معروف گلوکارہ شکیرا نے اپنے مشہور نغمے وکا وکا کے بول سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "دس ٹائم فار افریقہ” ساتھ انہوں نے ورلڈ کپ کو ٹیگ بھی کیا ہے۔”

متعلقہ تحاریر