مراکش کے فٹبالر اشراف حکیمی کی اہلیہ کے لباس نے نئی بحث چھیڑ دی

مراکش کے فٹبالر اشراف حکیمی کی اہلیہ اداکارہ حبا ابوک کی بےباک لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ آن لائن تنقید کرنے والوں کی بڑی تعداد غیر مسلم ہے۔

مراکش کے فٹبالر اشراف حکیمی کی اہلیہ اداکارہ حبا ابوک کی بے باک لباس میں وائرل ہونے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ آن لائن تنقید کرنے والوں میں بڑی تعداد غیر مسلموں کی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 میں ٹیم مراکش نے بیلجیئم، اسپین اور پرتگال کو اپ سیٹ شکستوں کے بعد حیران کن طور پر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، ان فتوحات کے بعد مراکش کے فٹبالرز شہ سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی کا دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی کو خراج تحسین

فلسطینی پرچم فیفا ورلڈکپ میں سب سے زیادہ لہرایا جانے والا جھنڈا بن گیا

اشراف حکیمی کی اپنی والدہ کو بوسہ دیتے ہوئے زبردست مسکراہٹ والی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہوئی ، اشرف حکیمی کی والدہ نے مراکشی پرچم کے ساتھ اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور بوسہ دیا۔

مراکش فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی افریقی ملک بن گئی ہے۔ 1930 سے اپنے آغاز کے بعد سے ، پہلی بار کوئی افریقی ملک ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں پہنچا ہے۔

اشرف حکیمی کی اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ایک اداکارہ ہیں اور وہ مختلف ٹیلی ویژن سیریز اپنی صلاحیتوں کو لوہا منواتی رہتی ہیں ، جن میں ایل پرنسیپ میں فاطمہ کا کردار بھی شامل ہے۔

اشرف حکیمی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی جب وہ جرمنی میں بوروسیا ڈورٹمنڈ کے لیے کھیل رہے تھے۔ تیونسی اور لیبیائی نژاد اداکارہ حبا ابوک بھی اپنے شوہر کی طرح اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

دو سال تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے بعد جوڑا 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا، شادی کے وقت حبا ابوک اپنی کیریئر کے عروج پر تھی۔ دونوں کو اصل شہرت اس وقت ملی جب اشرف حکیمی اور حبا ابوک کی تصویر عربیہ میگزین ووگ کے سرورق پر شائع ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر شادی کے بعد حبا ابوک ڈورٹمنڈ منتقل ہو گئی تھی ، بعدازاں اشرف حکیمی نے پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کرلی اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ فرانسیسی دارالحکومت منتقل ہو گئے۔

حبا ابوک کی وائرل ہونے والی تصاویر مئی 2022 میں کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کے موقع پر لی گئی تھیں ، جن پر اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

متعلقہ تحاریر