ثانیہ مرزا شعیب ملک کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے پہنچ گئیں
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ہمراہ کروشیا اور ارجنٹائن کا سیمی فائنل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں تاہم ان کے ہمراہ شعیب ملک کی عدم موجودگی سے یہ تاثر تقویت پانے لگا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے مگر دونوں نے تردید یا تصدیق نہیں کی، گراؤنڈ میں ثانیہ مرزا سیاہ لباس اور سفید جوتوں میں نظر آئیں
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزانے اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ہمراہ قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ دیکھا۔ ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں ۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نامور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر کروشیا اور ارجنٹائن کے درمیان سنسنی خیز فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کو دیکھتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنی تصویر کے عنوان میں لکھا کہ بہت حیرت انگیز ماحول ہے ایک انوکھا تجربہ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کیلئے دوحہ کا سفر مختصر اور انتہائی پیارا رہا ۔
ثانیہ مرزا اور ان کی چھوٹی بہن انعم مرزا گراؤنڈ میں نظر آئیں تاہم ثانیہ مرزا کے شوہر پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک ان کے ساتھ موجود نہیں تھے ۔
یادرہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم دونوں اطراف سے اس بارے میں تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔
ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک کے درمیان طلاق کی خبروں کے بعد سے جوڑا ایک ساتھ کئی نظر نہیں آیا جبکہ کچھ روز قبل شعیب ملک نے اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی ۔
شعیب ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے نئے شو”دی مرزا ملک شو“کا نیا پروموشنل ٹیزر شیئر کیا ہے جو اوٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر رواں ماہ نشر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
طلاق کی افواہوں کےبعد شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کیساتھ پہلی وڈیوپوسٹ کردی
شعیب ملک کی یہ پوسٹ اس انٹرویو کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اور ثانیہ کی طلاق کی افواہوں کو ذاتی معاملہ قرار دے کر خاموشی توڑ دی تھی۔
جوڑے کے ایک قریبی دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا جلد ہی طلاق لے لیں گے کیونکہ دونوں پہلے ہی الگ ہوچکے ہیں ۔
بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نہ صرف ٹینس کورٹ میں اپنی صلاحیتوں کیلئے مشہور ہیں بلکہ اپنی شاندار سیلفیز اور بے عیب فیشن سینس کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا فیفا ورلڈ کپ کا ارجنٹائن اور کروشیا کے مابین ہونے والا پہلا سیمی فائنل میچ دیکھنے گراؤنڈ میں آئیں تو انہوں نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا ۔
ثانیہ سادہ سے سیاہ لباس اور سفید جوتوں میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے بالوں کی پونی ٹیل بنائی ہوئی تھی جبکہ دھوپ کے چشمے، کلائی گھڑی اور بریسلیٹ پہنے ہوئے تھیں ۔