انجری کا شکار کریم بینزیما کا ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں میدان میں اترنے کا امکان

کریم بینزیما مبینہ طور پر ران کی انجری سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ فائنل سے قبل فرانس کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں، اسپین  کے خبر رساں ادارے نے خبردی ہے کہ کریم بینزیما  گزشتہ ہفتے مکمل فٹنس کے بعد سے اپنی پریکٹس میں مصروف ہے اور ان کی واپسی یقینی ہوسکتی ہے جوکہ فرانسیسی ٹیم کے لیے ایک انتہائی اچھی خبر ثابت ہوگی ۔

فرانس کی فٹ بال ٹیم کے اسٹار فاروڈ کریم بینزیما اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف فیفا  ورلڈ کپ فائنل سے قبل فرانس کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں۔

کریم بینزیما مبینہ طور پر ران کی انجری سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اتوار کو ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ فائنل سے قبل فرانس کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آپ نے قابل فخر تاریخ رقم کی، ایمباپے کا اشرف حکیمی کو خراج تحسین

کریم بینزیما انجری کے باعث باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود ارجنٹائن کے خلاف فیفا 2022 ورلڈ کپ فائنل میں فرانس کی ٹیم میں سنسنی خیز واپسی کر سکتے ہیں۔

کریم بینزیما، جو کہ ٹورنامنٹ کے موقع پر قطر میں ٹریننگ کے دوران ران کی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو ئے اور علاج کرنے کیلئے واپس میڈرڈ چلے گئے تھے۔

فرانس کے اسٹار فاروڈ  کھلاڑی کریم بینزیما نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی لیکن آج رات مجھے ٹیم کے بارے میں سوچنا ہے جیسا کہ میں نے ہمیشہ کیا ہے۔

کریم نے لکھا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں اپنی جگہ کسی ایسے  کھلاڑی کو دوں جوکہ ہمارے لیے جو ہمارے اسکواڈ ا کو فیفا ورلڈ کپ میں کامیابی دلانے کی کوشش کریں اور مدد کرے ۔

اسپین کے ایک نشریاتی  ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کریم بینزیما گزشتہ ہفتے مکمل فٹنس کے بعد سے اپنی پریکٹس میں مصروف ہے اور ان کی واپسی یقینی ہوسکتی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کریم بینزیما فٹنس کے بعد فرانس کے اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں جوکہ فرانسیسی ٹیم کیلئے ایک انتہائی اچھی خبر ثابت ہوگی ۔

متعلقہ تحاریر