آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 6 ارب 58 کروڑ بار دیکھا گیا
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے میچز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 6.58 ارب ویڈیو ویوز حاصل کیے جس سے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور یہ تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر مصروف ایونٹ بن گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کو 6 ارب 58 کروڑ بار دیکھا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کو تمام آئی سی سی پلیٹ فارمز پر 6.58 بلین ویڈیو ویوز ملے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں ڈیجیٹل طور پر 6.58 ارب ویڈیو ویوز حاصل کیے گئے جس سے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور یہ تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر مصروف ایونٹ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل8 کی ڈرافٹنگ مکمل، ایونٹ کا ہیش ٹیگ "سوچ ہے آپ کی” ٹرینڈ کرنے لگا
مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ویب اور ایپ پلیٹ فارمز پر 78.4 ملین سے زائد صارفین تھے جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ پچھلے سال کے ایڈیشن کے مقابلے میں 57 فیصد اضافہ ہے۔
آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز ہوئے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کیا۔بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ اس میچ کو 256 ملین گھنٹے دیکھا گیا۔ یہ ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان میچ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بتایا کہ ورلڈ کپ 2022 میں سبھی آئی سی سی پلیٹ فارمز پر6.58 ارب ویوز ملے جوکہ 2021 کے ٹی 20ورلڈ کپ سے 65 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نفلی روزہ رکھ کر 1992 کی یاد تازہ کردی
آئی سی سی نے میٹا کے ساتھ مل کر ریلز اسکواڈ کے نام سے ایک پروگرام بنایا تھا۔ اس میں ہندوستان سمیت دنیا کے کئی بڑے کرکٹرز شامل تھے۔ اس میں جنوبی افریقی تیز گیند باز کگیسو ربادا کا ہندی میں ویڈیو کو کافی پسند کیا گیا۔ اسے 28 ملین بار دیکھا گیا۔
نشریات کے لحاظ سے 2022 میں آسٹریلیا کے لیے مجموعی اوسط عالمی کمٹڈ ٹی وی سامعین 1.28 بلین تھے۔ ایونٹ کو کل 3.95 بلین گھنٹے دیکھا گیا، جس میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر 365 ملین گھنٹے شامل ہیں۔