فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل فرانس کے کئی کھلاڑی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ہی فرانس کے ستارے گردش میں آگئے،فرنچ ٹیم کے 3 اہم ترین کھلاڑی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہوکر ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں سکے تاہم ایف ایف ایف حکام اور منیجر کا کہنا ہےکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں معمولی نزلہ زکام ہے، ادرک اور شہد کی چائے پینے سے بہتر ہوجائے گا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل سے پہلے ہی فرانسیسی فٹبال ٹیم کے ستارے گردش میں آگئے ہیں۔ فرنچ ٹیم کے کھلاڑی رافیل وَرانے، ابراہیمہ کوناتا اور کنگزلے کومین بخار میں مبتلا ہوگئے جبکہ انہوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ بھی نہیں لیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے، ایجنسی فرانس پریس( اے ایف پی )نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہےکہ قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی ہے جس کے باعث رافیل وَرانے، ابراہیمہ کوناتا اور کنگزلے کومین بیمار پڑگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
انجری کا شکار کریم بینزیما کا ارجنٹائن کے خلاف فائنل میں میدان میں اترنے کا امکان
فرانس کی بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے ایف پی فٹبال ورلڈ کپ فائنل سے پہلے ہی کچھ کھلاڑی بیمارپڑگئے ہیں جبکہ رافیل وَرانے، ابراہیمہ کوناتا اور کنگزلے کومین ٹریننگ سیشن میں حصہ بھی نہیں لیا ہے ۔
فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف ) حکام نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کو نزلہ زکام ہوگیا ہے مگر ہماری ٹیم ارجنٹائن کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کی پر جوش تیاریوں میں مصروف ہے اور بیماری سے محفوظ رہنے کی احتیاط کررہے ہیں ۔
ایف ایف ایف کے مطابق کنگزلے کومین نے’لائٹ وائرل سنڈروم‘ کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ رانڈل کولو ماونی نے کہا کہ ’بس تھوڑا بہت زکام ہوگیا ہے مگر تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔
فرانسیسی کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر نے کہا کہ کھلاڑیوں کا نزلہ زکام ہوا ہے تاہم انہیں ادرک اور شہد والی چائے پلائی گئی ہے جس کے بعد وہ بہتر محسوس کررہے ہیں امید ہے کہ سب فائنل کے لیے تیارہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ کی فاتح فرانس کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں ارجنٹائن سے مدمقابل ہوگی اور اگر فرانس فائنل جیت جاتا ہے تو 60 سال بعد پہلا موقع ہوگا کہ کوئی ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے گی۔