فیفا ورلڈ کپ فائنل: میسی صدی کے عظیم کھلاڑی میرا ڈونا کا ریکارڈ توڑ پائیں گے ؟

فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ارجنٹائن کے لیونل میسی کل قطرفٹبال ورلڈکپ فائنل میں ہم وطن ڈیاگومیراڈونا کا ریکارڈ توڑ پائیں گے؟۔ لیونل میسی فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ آفیشل اسسٹ (350) ریکارڈ کرنے والے کھلاڑی  ہیں مگر میرا ڈونا  کے برابر آنے کے لیے انہیں عالمی فٹبال کپ جیتنا لازمی ہے

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل آج ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان "لوسیل اسٹیڈیم” (Lusail Stadium) میں کھیلا جائے گا۔ ارجنٹائن کے کپتان اسٹار فٹبالر لیونل میسی تیسرے بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے سخت محنت کرتے نظر آرہے ہیں۔  

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل  میچ میں دفاعی چیمپین فرانس اورارجنٹائن  مد مقابل ہونگے۔ فائنل میں ارجنٹائن کو فیوریٹ قرار دیا جا ہے تاہم فرانس نے  ٹائٹل اپنے نام کیا تو گزشتہ 60سال میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کا میراڈونا کو خراج عقیدت

ارجنٹائن کے کپتان اور سب سے زیادہ فٹ بال میچز کھیلنے والے لیونل میسی  نے مسلسل پانچ ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 25 میچز میں اپنی کارگردگی دکھائی ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمن کھلاڑی لوتھر میتھاس کے پاس تھا ۔

ارجنٹینا کے کپتان  لیونل میسی نے قطر فٹبال ورلڈ کپ میں میچ کھیل کر سب سے زیادہ  میچز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرونگاجبکہ ورلڈ کپ کی جیت کے بعد لیونل میسی اپنے ہم وطن معروف فٹبالر میرا ڈونا کا ریکارڈ بھی توڑنے کے در پر ہونگے ۔

 

Maradona and Messi in 2010.

ارجنٹائن کے لیونل میسی اور ڈیاگو میراڈونافٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ کل کا فائنل دونوں کھلاڑیوں کے درمیان  فیصلہ کرنے والا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ میں کامیاب کھلاڑی کون رہا ۔ لیونل میسی بمقابلہ ڈیا میراڈونا ؟۔

ارجنٹائن نے 1978 اور 1986 میں فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے کیا ہے۔ ارجنٹینا کے معروف فٹبال کھلاڑی ڈیاگومیرا ڈونا نے اپنی جاندار کارگردگی کی وجہ سے اپنے ملک کو 1986 کا ورلڈ کپ دلایا تھا کیا کیا لیونل میسی ان کا ریکارڈ برابر کر پائیں گے ؟۔

ارجنٹائن کے سپر اسٹارمیسی  کو پہلے ہی فٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جا تا ہے تاہم وہ اپنے ہم وطن ڈیاگو میرا ڈونا کا ریکارڈ برابر کر پائیں گے ؟۔ کیا وہ پہلی بار اپنے ملک کے لیے میراڈونا کی طرح فٹ بال  ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھا پائے گے ؟۔

ارجنٹائن کے سپراسٹار ڈیاگو میرا ڈونا نے 91 بین الاقوامی میچز میں شرکت کی جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 34 گول اسکور کیے ہیں۔ وہ 1982 ،1986 ،1990،اور 1994 کے ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ارجنٹائن ڈیاگو میرا ڈونا کی قیادت میں 1986 میں جرمنی کو شکست دیکرفٹبال کا عالمی چیمپئن بنا تھا جبکہ میراڈونا کو پورے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ میرا ڈونا کو صدی کت بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

ارجنٹائن کے موجودہ کپتان لیونل میسی جوکہ کئی مرتبہ فیفا پلئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں اب انکے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلاکر اپنے ہم وطن اور صدی عظیم  کھلاڑی میرا ڈونا کا ریکارڈ برابر کردیں۔

لیونل میسی جسے بڑے پیمانے پر اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے نے سات بالن ڈی آر ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو کسی بھی فٹ بال کھلاڑی کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

میسی کے پاس لا لیگا (474)، سپرکوپا ڈی ایسپانا (14)، یو ای ایف اے سپر کپ (3) میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ ہے اور وہ فٹ بال کی تاریخ میں سب سے زیادہ آفیشل اسسٹ (350) ریکارڈ کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

لیونل میسی کا شاندار کیریئر ان کی محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے 10 مرتبہ ہسپانوی لیگ کا ٹائٹل، چار چیمپیئنز لیگ، 2021 کا کوپا امریکہ اور سات بار بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز ’بیلن ڈی اور‘ جیتا ہے۔

اپنے شاندار فٹ بال کیریئر کے باوجود لیونل میسی کو صدی کے عظیم کھلاڑی میراڈونا کے برابرآنے کے لیے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنا لازمی  ہے۔ کیا اس بار میسی سرخرو ہو پائے گے اس کا جواب آج کے میچ میں مل جائے گا ۔

متعلقہ تحاریر