جاوید آفریدی نے غیرملکی کھلاڑیوں کو ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھلانے کی ٹھان لی
مٹی کا بیٹا ہونے کے ناطے میں پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلنے کیلیے لائیں گے، جاوید آفریدی

پاکستان سپر لیگ کی اہم فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام سے ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلانے کی ٹھان لی۔
جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں اسٹیڈیم میں تیزی سے جاری آرائشی و مرمتی کام دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی نجم سیٹھی کو سونپنے کا عندیہ
سابق کپتان اظہر علی نے نمناک آنکھوں کیساتھ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
جاوید آفریدی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ مٹی کا بیٹا ہونے کے ناطے میں پشاور اور خیبرپختونخوا کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلنے کیلیے لائیں گے۔
BEING A SON OF THIS SOIL, I PROMISE THE PEOPLE OF PESHAWAR & KP THAT WE WILL BRING ALL OUR FOREIGN PLAYERS TO PLAY IN ARBAB NIAZ CRICKET STADIUM. pic.twitter.com/McWO8YPBGZ
— Javed Afridi (@JAfridi10) December 16, 2022
ٹوئٹر صارفین نے جاوید آفریدی کے بلند عزائم کو سراہتے ہوئے ان کیلیے نیک خواہشات کا ظہار کیا ہے۔ صحافی شاہ خالد خان ہمدانی نے ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھاکہ
آپ چیمپئن ہیں ،ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان اور بالخصوص کے پی کے کیلیے جو کرسکتے ہیں کیجیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزمان نےلکھا کہ ارباب نیاز ہمیشہ میری یادوں میں رہے گاکیونکہ میں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو وہاں کیا تھا۔









