وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انٹرنیشنل اسٹینڈر کے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا
سکیرٹری اسپورٹس خیبرپختونخوا مشتاق احمد نے بتایا ہے کہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر 1 ارب روپے لاگت آئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ، پشاور حیات آباد میں آئی سی سی کے اسٹینڈرڈ کے تعمیر کیے گئے اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے ایک ارب کی خطیر رقم سے تیار ہونے والے پشاور کے علاقے حیات آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اسٹنڈرڈ کے مطابق اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز: 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، کامران اور حسن علی شامل
مراکش کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افتتاحی تقریب کے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی 6 اشاریہ 1 ارب روپے کھیلوں کے لئے اے ڈی پی میں رکھے گئے۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے 2 ارب روپے جلد جاری کیے جارہے ہیں اور خون تک اس کو بھی مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارا حق نہیں دے رہا، ہم ان سے اپنا حق مانگ رہے ہے. فنڈز نہیں ہونگے تو ترقی کیسے ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق سابق قبائلی اضلاع کے لیے فنڈز نہیں ہونگے تو تھانے کیسے بنے گے اور پولیس کےلئے اسلحہ کیسے خریدیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میں پولیس پر تنقید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، اگلے ہفتے اپنے صوبے کے حقوق کے لیے سپریم کورٹ جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ 3 مسخرے بیٹھ کر ہمیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
سکیرٹری اسپورٹس خیبرپختونخوا مشتاق احمد نے افتتاحی تقریب کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ "گراونڈ کے قیام کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کی خیبرپختونخوا میں بحالی ہے ، ابتدائی طور پر 10 ہزار شائقین کرکٹ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں میچ دیکھ سکتے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 1 ارب روپے کی خاطیر رقم سے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کو قائم کیا گیا ہے۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں تمام جدید سہولیات موجود ہے،جو کسی بھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں یونی چاہئیں۔
انکا کہنا تھا کہ ارباب نیاز ، حیات آباد اور ایبٹ آباد میں انٹرنیشنل میچز کے لیے گراونڈز تیار کررہے ہیں۔