ناروال اسپورٹس سٹی  منصوبے کی لاگت 73.2 کروڑ  سے بڑھا کر 5.76 ارب روپے کردی گئی

وفاقی وزیر احسن اقبال کے شہر نارووال اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 73 کروڑ روپے لگائے گیا جس پر بعدازاں کرپشن کے الزامات لگ گئے تھے۔

نارووال اسپورٹس کمپلیکس منصوبہ، انوکھا لاڈلہ بن گیا، لاگت میں  686 فیصد اضافہ کردیا گیا، منصوبے کی ابتدائی لاگت  732 ملین لگائی گئی تھی جو اب بڑھا کر 5 ارب 76 کروڑ تک منظور کرلی گئی۔

پاکستان میں ناروال اسپورٹس کمپلکس کا منصوبہ انوکھا لاڈلہ بنتا جا رہا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لیے لاگت میں مسلسل اضافہ منظور کیا جا رہا ہے اسی لیے اس  منصوبے کی ابتدائی لاگت 73 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 ارب  76 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ناقدین کی حسن علی کی قومی ٹیم واپسی پر تنقید، سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے لگے

منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 73 کرور لگایا گیا جس میں مزید 5 ارب 3 کروڑ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے آنکھ کا تارا ناروال اسپورٹس کمپلکس کے لیے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خصوصی برتاؤ کیا گیا۔ کرپشن کی زد میں رہنے والا ناروال اسپورٹس سٹی کا نظرثانی منصوبہ تیار کیا گیا۔

پہلے پی سی ون کے مقابلے میں منصوبے کی لاگت میں 686 فیصد کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال ناروال اسپورٹس سٹی منصوبہ جلد مکمل کرنے کیلئے متحرک ہیں اور اس لیے منصوبہ کی تکمیل کے لیے معاملات جلد از جلد نمٹائے جا رہے ہیں۔

ورکنگ پیپر کے بغیر نظرثانی منصوبہ ہنگامی طور پر سی ڈی ڈبلیو پی ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ ناروال اسپورٹس سٹی منصوبے کی لاگت 5 ارب 76 کروڑ روپے پر پہنچ گئی۔

متعلقہ تحاریر