وسیم اکرم کولمبو کے ساحل کی صفائی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سابق فاسٹ بولر کا بلدیاتی انتظامیہ اور عوام کو سری لنکنز سے صفائی سیکھنے کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم  نے کراچی کی بلدیاتی انتظامیہ اور شہریوں کو سری لنکن حکومت اور عوام سے سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

کراچی کے ساحلی علاقےڈی ایچ اے میں مقیم وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم  اکثر و بیشتر کراچی کے ساحل  کی گندگی پرنوحہ کناں نظرآتے ہیں اور عوام میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فاسٹ بولر حارث رؤف کا ازدواجی زندگی میں ڈیبیو

سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربرار مقرر

 

سری لنکا میں موجود وسیم اکرم نے دارالحکومت کولمبوکے ساحل کی ایک وڈیو اپنے ٹوئٹرہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں انہیں مارننگ واک کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

وسیم اکرم نے کہاکہ  ” میں اس وقت کولمبو میں ہوں،دیکھیں کتنا خوبصورت شہر ہے اور  یہاں کے لوگ بہت زبردست ہیں،یہاں کھانے کی ساری چیزیں پڑی ہیں،رات کو رونق لگی ہوتی ہے، لائٹیں لگی ہوتی ہیں، مگر ان کو کچرے کے ڈبے دیے ہوئے ہیں، روز صبح کولمبو میونسپل کارپوریشن کا عملہ کچرا جمع کرتا ہے،توذمےداری شہریوں کی بھی ہے اور بلدیاتی حکومتوں کی بھی ہے“۔

وسیم اکرم نے کہا کہ” اگر ہم سب بھی مل کرسب اکٹھا کریں گے  تو ہمارا ملک صارف رہے گا،چھوٹی چھوٹی چیزیں معنی ٰ رکھتی ہیں، اب مجھے ڈر ہے کہ آپ سب میرے پیچھے پڑ جائیں گے کہ ہمارا ملک تو بالکل صاف ہے“۔

وسیم اکرم نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ  ”ہمارا ملک بھی حیرت انگیز ہے اور اس کے لوگ بھی حیرت انگیز ہیں لیکن ہم ملکر اسے بہتر بناسکتے ہیں۔آئیے مثبت سوچ اپنائیں اور حل تلاش کریں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کریں“۔

متعلقہ تحاریر