اے ایس بی فٹبال ٹورنامنٹ 2022 ، ڈی ایف اے لورالائی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹورنامنٹ کا  فائنل میچ ڈی ایف اے لورالائی اور کراچی  کے درمیان 26 دسمبر کو سبی میں کھیلا جائے گا۔

پہلا آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ 2022 کے سلسلے میں ہفتہ کے روز ڈی ایف اے لورالائی نے ڈی ایف اے ژوب کو ہرا کر فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکی میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس کے ذریعے ہوا ، جوکہ ڈی ایف اے لورالائی نے جیت لیا اور  فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے ٹیسٹ میچز میں جیت کا آغاز نیوزی لینڈ سے کیا

سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربرار مقرر

میچ کے مہمان خصوصی فٹبال ایسوسی ایشن کوئٹہ کے انفارمیشن سیکرٹری لکھمیر خان لانگو تھے ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

سیمی فائنل میچ دیکھنے کے لیے دینار فٹبال گراؤنڈ ڈیرہ مراد جمالی میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے جنہوں نے خوب میچ کو انجوائے کیا۔

ڈی جی اسپورٹس کے نمائندے افتخار حسین عمرانی ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر نصیرآباد رحیم بخش جویا ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر جعفر آباد عاشق علی چنہ ، ٹورنامنٹ آرگنائزر خان جان بنگلزئی تھے۔

ٹورنامنٹ کا  فائنل میچ ڈی ایف اے لورالائی اور کراچی  کے درمیان 26 دسمبر کو سبی میں کھیلا جائے گا۔

دریں اثناء بلوچستان عوامی پارٹی لورالائی کے صدر اصغر خان اتمانخیل ، عبیداللہ اتمانخیل ، خان شیرانی ، افضل خان اتمانخیل ، سید قیوم شاہ ، میاں محمد طاہر بشیر، محمود بلوچ ، اور لورالائی کے سپورٹس حلقوں اور کھلاڑیوں نے ڈی ایف اے لورالائی کو آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظایرہ کرنے پر ، کمشنر ژوب ڈویژن محمد گل خلجی ، ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی کے خصوصی تعاون اور ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ کی ذاتی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے ڈی ایف لورالائی کی شاندار ٹیم متخب کرنے کی وجہ سے مباکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ان شاءاللہ اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے ڈی ایف اے لورالائی پہلا آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ تحاریر