بلوچ عوام کیلئے خوشخبری: پی سی بی کا پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے پی ایس ایل 8 کے میچز کا کوئٹہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

بلوچستان کے عوام کے لئے خوش خبری ہے کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل 8 کے تحت کرکٹ میچ کے انعقاد کیلئے تیاریوں شروع کردی گئیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کرکٹ میچ 5 فروری کو کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ میں پی ایس ایل 8 کے تحت کرکٹ میچ کے انعقاد کیلئے تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں کوئٹہ کے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں واقع بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی تزین و آرائش اور سہولیات سے بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین شاہ آفریدی سسر کو عہدہ ملتے ہی سرکشی سے بازگئے
اے ایس بی فٹبال ٹورنامنٹ 2022 ، ڈی ایف اے لورالائی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اجلاس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کرکٹ میچ 5 فروری کو ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ گراؤنڈ کی ضروری مرمت اور سہولیات کی فراہمی کے کام کا جلد آغاز کیا جائے گا، اس کےعلاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط روابط کیلئے مرکزی رابطہ دفتر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اعلان کرچکے ہیں کہ پشاور اور کوئٹہ میں بھی پی ایس میچز ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے پی ایس ایل 8 کے میچز کا کوئٹہ میں انعقاد کیا جائے گا۔