کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے پہلی اننگز میں 5وکٹوں پر 317رنز ،بابر کی شاندار سنچری
کپتان بابر اعظم کے ناقابل شکست 161 رنز، 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے بعد سرفراز کی ذمے دارانہ بیٹنگ، 16 رنز کی دوری سے سنچری اسکور نہ کرسکے، اعجاز پٹیل اور مچل بریسویل کے 2،2 شکار

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے۔
کپتان بابر اعظم نےشاندار سنچری اور سابق کپتان سرفراز احمد نے 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے بعد ہوم گراؤنڈ پر اپنی پہلی نصف سنچری بنائی تاہم سنچری سے صرف16رنز دور ی پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے
نجم سیٹھی نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی
نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 12 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق اعجاز پٹیل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔
.@babarazam258 (161*) and @SarfarazA_54 (86) lead the way with outstanding knocks 👏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/JDqJWjzHg4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے، شان مسعود بھی مچل بریسویل کی گیند پر زور دار ہٹ لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، وہ صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
امام الحق بھی بریسویل کی گیند پر آگے بڑھ کر چھکا لگانے کی کوشش میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تین کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعید شکیل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن جب ٹیم کا اسکور 110 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
1️⃣9️⃣6️⃣-run partnership 🤝
A stellar stand for the fifth wicket 🏏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/npZMHRZDgt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
4سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196رنز بنائے۔
Comeback to the side ✅
5️⃣0️⃣th Test appearance ✅
First Test on home ground ✅
A splendid 86 by @SarfarazA_54 👌#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/ASqDX8mRBA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
سرفراز احمد نے ہوم گراؤنڈ پر اپنے کیریئر کی پہلی ففٹی اسکور کی تاہم 16 رنز کی دوری سے ہوم گراؤنڈ پر پہلی سنچری اسکور کرنے سے محروم رہےاور 86 رنز بناکر مچل بریسویل کی گیند پر سلپ میں اعجاز پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
Sarfaraz Ahmed’s press conference following the close of play on Day One of the Karachi Test.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai https://t.co/R5XDEv7TD2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
کپتان بابر اعظم شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 254گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 150 رنز مکمل کیے۔
Special innings 🙌
©️aptain @babarazam258 marches on 💪#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/lxr1dw2Vf3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 26, 2022
کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے جبکہ کپتان بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔









