کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے 438رنز کے جواب میں کیوی اوپنرز نے 165رنز بنالیے
پاکستان کی طرف سے کپتان بابر اعظم 161رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، آغا سلمان نے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرلی۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بلے باز آغا سلمان کی شاندار سنچریز کی بدولت438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کیوی اوپنرز نے شاندار آغاز کرتے ہوئےدن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 165 رنز بنالیے۔
یہ بھی پڑھیے
کیوی وکٹ کیپر نے کراچی ٹیسٹ میں کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ بدل ڈالی
کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساؤتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔
Salman hits maiden Test century before New Zealand respond strongly
More details ➡️ https://t.co/JXSSpWVTwx#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 27, 2022
بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی تاہم نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
First Test hundred 👏@SalmanAliAgha1 enters his name on the National Bank Cricket Arena Honours Board for his fine 1️⃣0️⃣3️⃣ ✍️#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/bRrQwcFV79
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2022
کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔
A testing final session for the bowlers as New Zealand reduce the deficit to 273 runs 🏏#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/Cak23C4kYg
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 27, 2022
مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔









