کراچی ٹیسٹ: ولیمسن کی ڈبل سنچری کی بدولت کیویز کو 174رنز کی برتری

پاکستان کے دوسری اننگز میں 77 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ، اننگز کی شکست بچنے کیلیے 97 رنز درکار

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی کیوی بلے بازوں کا راج رہا۔ کین ولیمسن کی ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے 2 بلے باز 77 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، چوتھے دن کا کھیل مکمل ہونے پر کیویز کو پاکستان پر 97رنز کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف  پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلیئر کردی تھی۔

نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔

کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے، ولیمسن کے کریئر کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے۔وہ  پاکستانی سر زمین پر  سب سے طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے۔  کین ولیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں پورے 600 منٹس تک بیٹنگ کی، اس سے قبل مارٹن کرو نے 1990 میں 552 منٹس تک بیٹنگ کی تھی۔

کیوی بلے اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے اطمینان بخش آغاز کیا تاہم اوپنر عبداللہ شفیق 41کے مجموعی اسکور پر7 رنز بنانے کے بعدبریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے  جبکہ شان مسعودکو اش سودھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

 چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اوپنر امام الحق 45 جبکہ نائٹ واچ مین نعمان علی 4 رنز کے ساتھ کریز  پرموجود تھے۔پاکستان کو کیویز کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلیے اب بھی 97 رنز درکار ہیں۔

متعلقہ تحاریر