دنیائے فٹبال کے شہنشاہ پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
عظیم فٹبالرآنتوں کےکینسر میں مبتلا تھے، کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، نیمار جونیئر،ایمباپے اور دیگر کا شاندار خراج عقیدت
برازیل سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کی ، عظیم فٹبالرآنتوں کےکینسر میں مبتلا تھے۔
پیلے کو نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان خواتین فٹبال ٹیم طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرے گی
لیونل میسی انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی دوسری بڑی شخصیت بن گئے
شہنشائے فٹبال کے لقب سے مشہور پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلےگزشتہ برس بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوئے، آپریشن کے ذریعے ٹیومر تو نکال دیا گیا لیکن سرجری کے بعد وہ بیمار رہنے لگے ، اس کے بعد بھی وہ ایک سے زائد مرتبہ اسپتال میں داخل ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق پیلے بیماری کی وجہ سے نومبر میں اسپتال پہنچے تو اُن کا مرض سنبھل نہ سکا، 21 دسمبر کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیلے کا کینسر پھر سے بڑھ چکا ہے اس لیے اُن کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے، تاہم اسپتال داخلے کے ایک ہفتے بعد وہ وفات پا گئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرض بڑھنے کے باعث پیلے کے کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جو اُن کی موت کا سبب بنا۔پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔
دنیا بھر کے شائقین فٹبال سمیت اسٹارفٹبالرز نے شہنشائے فٹبال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
View this post on Instagram
پرتگال کے اسٹرائیکر اور دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر عظیم فٹبالر کیساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لیجنڈری برازیلین فٹبالر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
رونالڈو نے لکھا کہ’میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل بالخصوص پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی‘۔
View this post on Instagram
برازیلین اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر نے مرحوم کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لکھاکہ”پیلے سے پہلے،’10 ‘صرف ایک عدد تھا،میں نے یہ جملہ اپنی زندگی کے کسی موڑ پر کہیں پڑھا تھا۔ وہ جملہ، خوبصورت لیکن نامکمل ہے۔میں کہوں گا کہ پیلے سے پہلے، فٹ بال صرف ایک کھیل تھا۔پیلے نے سب کچھ بدل دیا۔اس نے فٹ بال کو آرٹ اور تفریح میں بدل دیا“۔
نیمار نے مزید لکھا کہ ”اس نے غریبوں، سیاہ فام لوگوں آواز دی اور خاص طور پربرازیل کو ظہور بخشا،فٹ بال اور برازیل نے بادشاہ کی بدولت اپنا رتبہ بلند کیا ہے،وہ چلا گیا، لیکن اس کا جادو باقی رہے گا“۔
View this post on Instagram
لیجنڈری پلیئر لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”ریسٹ ان پیس پیلے“۔
View this post on Instagram
فرانس کے نوجوان اسٹار پلیئر امباپے سمیت دیگر معروف فٹ بالر بھی شہنشائے فٹبال کی موت پر افسردہ ہیں۔
View this post on Instagram
پولش اسٹارفٹبالر رابرٹ لیوانا ڈوسکی نےکہا کہ” جنت کو نیا ستارہ مل گیا، فٹ بال کی دنیا ہیرو سے محروم ہوگئی“۔