بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت حادثے میں شدید زخمی، گاڑی جل کر کوئلہ ہوگئی
ریشبھ پنت کی گاڑی کو نئی دلی سے ریاست اترکھنڈ آتے ہوئے رورکی کے قریب حادثہ پیش آیا،ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ فریکچر اور جھلسنے سے محفوظ رہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت کارحادثے میں زخمی ہوگئے البتہ ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
حادثے میں ریشبھ پنت کی بی ایم ڈبلیو کار جل کر کوئلہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے، ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ فریکچر اور جھلسنے سے محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیے
دنیائے فٹبال کے شہنشاہ پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کراچی ٹیسٹ: ولیمسن کی ڈبل سنچری کی بدولت کیویز کو 174رنز کی برتری
بھارتی میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو دارالحکومت دہلی سے ریاست اترکھنڈ میں آبائی شہر رورکی آتے ہوئے رورکی کے قریب حادثہ پیش آیا۔
Cricketer Rishabh Pant met with an accident on Delhi-Dehradun highway near Roorkee border, car catches fire. Further details awaited. pic.twitter.com/qXWg2zK5oC
— ANI (@ANI) December 30, 2022
بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
Wishing a speedy recovery to cricketer Rishabh Pant. Get well soon. pic.twitter.com/2FqaPBiQY9
— Dr. Bhalchandra Mungekar (@DrMungekar) December 30, 2022
حادثے میں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرکٹر کی حالت اب بہتر ہے۔
#WATCH | Uttarakhand: Cricketer Rishabh Pant shifted to Max Hospital Dehradun after giving primary treatment at Roorkee Civil Hospital. His car met with an accident near Roorkee pic.twitter.com/YTvArj8qxc
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) December 30, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی ایکسرے میں پنت کے جسم کی تمام ہڈیاں محفوظ پائی گئی ہیں جبکہ ان کا جسم جھلسنے سے بھی محفوظ رہا ہے۔ کو رورکی سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کےبعد ڈیہرادون کے میکس اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔